محمداسد

محفلین
متحدہ قومی موومنٹ میدان مار لے

جس وقت پیپلز پارٹی این آر او کو اسمبلی میں پاس کروانے کے دعوے کررہی تھی اس وقت اس کے اتحادیوں نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے اور ساتھ دینے سے انکار کردیا. ان میں متحدہ قومی موومنٹ سرفہرست تھی. متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے صدر صاحب کو اپنے ساتھیوں سمیت قربانی کا مشورہ دیتے ہوئے سسٹم کو بچانے کا مشورہ دیا تھا. متحدہ قومی موومنٹ کی این آر او کی بروقت مخالفت کو بے پناہ سراہا گیا اور ہر طبقے کی جانب سے خوب داد موصول ہوئی.

مکمل تحریر پڑھیں
 

محمداسد

محفلین
کسی صاحب نے مجاز لکھنوی سے پوچھا: "آپ کے والدین آپ کی رِندانہ بے اعتدالیوں پر کچھ اعتراض نہیں کرتے؟" مجاز نے کہا: جی نہیں. پوچھنے والے نے کہا: کیوں؟ مجاز نے کہا:" لوگوں کی اولاد سعادت مند ہوتی ہے، مگر میرے والدین سعادت مند ہیں." جب میں نے مجاز لکھنوی کا یہ جواب پڑھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہ ایک فقرہ ہماری ملکی قیادت کے لئے کتنا قیمتی ہے.

میرا دل چاہا کہ میں جناب صدر اور ان کے وزراء کو یہ واقعہ بتاؤں اور کہوں کہ اگر آپ سے قریبی دوست ممالک دریافت کریں کہ جناب عوامی ٹیکسوں اور ہمارے دئیے گئے قرضوں پر آپ کی عیاشیاں دیکھ کر آپ کی عوام اعتراض نہیں کرتی؟ تو آپ بڑے سکون سے سےمجاز لکھنوی کی طرح عرض کردیجئے گا: "حضرت! تمام ملکوں میں حکمران سعادت مند ہوتے ہیں. مگر ہمارے عوام سعادت مند ہیں".

مکمل تحریر پڑھیں
 

شعیب صفدر

محفلین
آخر یہ کیا ہے؟
یار لوگوں نے یہ خبر سن لی ہو گی کہ سوئٹزرلینڈ والوں نے اپنے ملک میں مساجد کے مینار کی تعمیر کے خلاف ووٹ دیئے ہیں، اس سے مراد ہر گز جمہوریت کو کوسنے کا کوئی جواز تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ آیا یہ ریفرنڈم صرف مینار کے تعمیر کے خلاف تھا یا پس پردہ دیگر وجوہات ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شعیب صفدر

محفلین
انجمن حقوق کرپشن
“کیا کرپشن پر ہمارا حق نہیں ہے؟ اوروں کا ہے!جب ایک کلچر بن چکا ہو! بلکل ہے! دیکھے جنہوں نے کیا، اب یہ کلچر بن گیا ہے، جونہیں کرتا وہ نقصان کر رہا ہے اپنا! ہزار میں سے ایک آدمی نہیں کرتا تو وہ نقصان کر رہا ہے اپنا" یہ الفاظ غصے یا مذاق میں کہے جائے تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر یہ الفاظ اس مملکت خداداد کے وفاقی وزیر کے ہیں!
 

محمداسد

محفلین
کسی وزیر کے پاس اتنا وقت اور صلاحیت موجود نہیں کہ وہ کرپشن، قتل، اقدام قتل سمیت غیر قانونی یا غیر اخلاقی حرکت کرنے پر شرمندہ ہو یا اپنا دفاع کرسکے. یہ تمام لوگ عدالت تو دور کی بات عوام اور میڈیا تک کے سامنے اپنا دفاع نہیں کرپاتے. جب ان کے غلط کاموں کے بارے میں دریافت کیا جائے تو یہ مدمقابل پر کیچڑ اچھالنا شروع کردیتے ہیں.

مکمل تحریر پڑھیں
 

شازل

محفلین
ونڈوز سات کا تجربہ
ونڈوز 7 کا اجراء ہوا تو لینکس کے شاید بانی تھے انہوں نے کسی شاپ پر جاکر ایک تصویر کھنچوائی تھی، انہوں نے تو بعض لوگوں کے نزدیک مزاق کیا تھا لیکن اگر انہوں نے واقعی ونڈوز 7 کو استعمال کیا ہے تو انہیں چاہئے کہ یہ اس کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس نے ونڈوز 7 کے “شوررم” کے سامنے تصویر کھنچوائی تھی،
مزید یہاں پڑھیں
 

محمداسد

محفلین
آج پیپلز پارٹی کا بھی وہی حال ہے جو انیس سال قبل آندرے اگاسی کا ایک انتہائی نازک موقع پر تھا. حکومتی جماعت ایک ایسے ٹینس کورٹ میں پہنچ چکی ہے جہاں اسے پے در پے کئی حریفوں کا سامنا ہے. اور ہماری حکومت بھی وہی غلطی کررہی ہے کہ جو اس عظیم کھلاڑی کے لئے پچھتاوے کا باعث بنی. موجودہ حکومتی اراکین بشمول گورنر پنجاب اور اٹارنی جنرل کے حالیہ بیانات سے واضح اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت اس وقت انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پوری طاقت محض اپنی "وگ" کو بچانے میں خرچ کررہی ہے.
مکمل تحریر پڑھیں
 

محمداسد

محفلین
’’اب تو وزیر اعظم بھی صدر کی وکالت پر اتر آیا ہے بھئی‘‘
’’ارے وزیر اعظم ہی کیا؟ ہر کوئی صدر کی جی حضوری میں آگے بڑھنے کی کوششوں میں ہے. ذرا یہ فوزیہ وہاب ہی کو دیکھ لیں‘‘
’’ارے یہ فوزیہ وہاب بھی کچھ کم تھوڑا ہی ہے. 1989ء میں پیپلز پارٹی میں آئیں تھی تو اس کا شوہر تھا عبدالوہاب. بے چارہ وہی اسے برداشت نہ کرپایا اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گیا‘‘
’’تو کیا اس نے دوسری شادی کرلی؟‘‘

مکمل تحریر پڑھیں
 

محمداسد

محفلین
کراچی میں ہونے والے اس خوفناک واقعہ سے قبل بھی کئی بار کراچی شہر کو یرغمال بناکر لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا. 12 مئی کا واقعہ ہو یا بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی اور ان کے راولپنڈی میں انتقال کے بعد کے فسادات کا یا 12 ربیع الاول کو ہونے والے خونریز بم دھماکوں کا یا عدلیہ بحالی کی تحریک میں ہونے والے تشدد کا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ظالم گروہ ہماری پولیس اور رینجرز سے زیادہ باصلاحیت اور طاقتور ہے.
مکمل تحریر پڑھیں
 
پڑوسیوں سے تعلقات
پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھنا اس کے کام آنا ،اس کی عزت کرنا بڑی خوبی ہےاور ان باتوں کاشمار اعلی اخلاق اور شرافت میں ہوتا ہے۔جوشخص اپنے پڑوسی سے محبت نہ کرے وہ اچھا انسان نہیں ہے۔بلکہ اس کا ایمان چھن جانے کا بھی خطرہ ہے۔حضور پاکﷺکا ارشادہے"تم میں سے کوئی مومن نہ ہو گا جب تک اپنے پڑوسی کو اتنا پیارا نہ رکھے جتنا اپنی جان کو پیارا رکھتا ہے"۔
مکمل تحریر پڑھیں
 
Top