بلال

محفلین
سوال تو یہ بھی ہے کہ ”50 ایم بی پی ایس“ میں جو ”بی(b)“ ہے وہ چھوٹا ہے یا بڑا یعنی میگا بائیٹ ہے یا میگا بِٹ۔۔۔
ایک بائیٹ=آٹھ بِٹ (1B=8b)
حوالہ اور تفصیل

اس کے علاوہ جہاں تک مجھے معلوم ہے اگر بات کمپنی جیسے ہوسٹنگ کے ڈیٹا سنٹر وغیرہ کے لئے کنکشن کی ہو تو پھر یہ پی ٹی سی ایل کوئی بڑی چیز نہیں لے کر آرہا۔ چاہے b ہو یا B۔۔۔ لیکن اگر عام صارف کے لئے پچاس میگا بائیٹ فی سیکنڈ کی سپیڈ دے رہا ہے تو پھر یہ واقعی دنیا کا سب سے تیز انٹرنیٹ کنکشن ہو گا۔ بی بی سی اردو کے مطابق اس وقت عام صارف میں سب سے تیز انٹرنیٹ جنوبی کوریا میں استعمال ہوتا ہے جس کی رفتار تقریبا پندرہ میگا بائیٹ فی سیکنڈ ہے جبکہ کوریا میں سولہ فیصد انٹرنیٹ صارفین تو پچیس میگا بائیٹ فی سیکنڈ کی سپر فاسٹ سپیڈ پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
حوالہ
ویسے پی ٹی سی ایل جو ابھی ایک میگا بِٹ فی سیکنڈ دے رہا ہے وہ بھی نام کی ہی ایک میگا بِٹ ہے۔ کم از کم میرے شہر میں تو ایسا ہی ہے یعنی ایک تو دور آدھا میگا بِٹ فی سیکنڈ بھی کبھی کبھی ملتی ہے۔ پہلے اسے تو بہتر کر لے۔
 

زہیر

محفلین
میرے پاس پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل 4ایم بی والا ھے اس پے پوری سپیڈ نہیں ملتی تو 50ایم بی کی تو فضول بات کی ہے پاکستان میں ابھی تک بڑے شہروں میں کوپر وائر پے دی ایس ایل چلا رہے ہیں 50ایم بی کیسے چلیگا۔ شیخوں کو پاکستانی افسر اور شیخ پاکستانی عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ ہم تو ڈسے ہوئے ہیں ہم سے بہتر پی ٹی سی ایل کو کوئی نہیں جانتا۔
 

میم نون

محفلین
عام طور سے انٹرنیٹ کی رفتار بِٹ (b) میں ماپی جاتی ہے، جبکہ ڈیٹا کا حجم بائٹ میں۔

غالبا ایک عام تامبے کی تار سے 50 میگا بِٹ سے زیادہ رفتار حاصل نہیں کی جا سکتی۔ (اسکے بارے میں کہیں پڑھا تھا لیکن ابھی درست نمبر یاد نہیں آ رہا)
 

فخرنوید

محفلین
موبی لنک نے کال اور ایس ایم ایس بلاک سروس پیش کر دی

موبی لنک جو کہ پاکستان میں سب سے بڑی اور وسیع نیٹ ورک والی سیلو لر کمپنی ہے نے اب اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نئی سروس کال اور ایس ایم ایس بلاک کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

جس کی مدد سے صارفین اب نا پسندیدہ نمبرز سے آنے والی کالز اور مختلف اشتہاری ایس ایم ایس سپیمنگ سے بچنے کے لئے ایسے نمبرز جن سے یہ ایس ایم ایس یا کالز آرہی ہوں گی اب بلاک کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیل برائے :موبی لنک نے کال اور ایس ایم ایس بلاک سروس پیش کر دی
 

فخرنوید

محفلین
پی ٹی اے کی طرف سے ایس ایم ایس سپیمنگ فلٹر سسٹم کا استعمال

پی ٹی اے جو کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کا نگران ادارہ ہے نا اب پاکستان میں ایس ایم ایس سپیمنگ فلٹر سسٹم کو سشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں سیلولر کمپنیز کی طرف سے سستے ایس ایم ایس پیکجز کے آنے سے لوگوں نے اسے ایڈ ورٹائزمینٹ کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے تمام نیٹ ورکس پر موجود صارفین پریشان ہیں۔ اس ایس ایم ایس سپیمنگ کو ختم کرنے کے لئے پی ٹی اے نے ایک ایسا سافٹ وئیر بنوانا شروع کیا ہے جس کی مدد سے ہر اس نمبر سے ہونے والے ایس ایم ایس جن کی تعداد 500 ایس ایم ایس فی دس منٹ سے زیادہ ہو گی۔ وہ نمبر بلاک کر دیا جائے گا۔
مزید معلومات برائے: پی ٹی اے کی طرف سے ایس ایم ایس سپیمنگ فلٹر سسٹم کا استعمال
 

میم نون

محفلین
کیا ! اشتہاری ایس ایم ایس اور کالز روکنے کے لئیے بھی پیسے؟؟؟؟؟؟؟
یہاں پر اگر کوئی ہماری مرضی کے بغیر اشتہاری ایس ایم ایس یا فون کالز کرے تو انھیں اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ ہمیں نہیں چاہئیے اور آئندہ سے ہم سے رابطہ نہ کیا جائے، اسکے بعد بھی اگر وہ رابطہ کریں تو ان پر کیس کیا جا سکتا ہے۔

لیکن پاکستان میں تو سب الٹا ہی چل رہا ہے ! ! !
 

میم نون

محفلین
ہا ہا ہا

کیسی سوچ ہے، بھائی اس کے لئیے کسی الگ سافٹوئیر کی کیا ضرورت؟
بس موبائل کمپنیوں کو ایک پالیسی دے دینی چاہئیے کہ یہ والے اقدامات کیئیے جائیں، باقی موبائل کمپنیوں پر چھوڑ دینا چاہئیے کہ وہ انکے لئیے جو نظام چاہیئں بنائیں۔

لیکن شائد وہ بھی اپنے نقطہ نظر سے ٹھیک کر رہے ہیں، انھیں ٹیکس کی مد میں جو پیسے ملتے ہیں اسکے بدلے میں انھیں کچھ نہ کچھ کام تو کرنا ہی پڑے گا، اب چاہے وہ کام فضول ہی کیوں نہ ہو !

ایک طرف ٹیکس کی مد میں پی ٹی اے، عوام سے پیسے لیتے ہیں تاکہ وہ عوام کے بھلے کا سوچ سکیں اور سپیم ایس ایم ایس کی روک تھام کر سکیں اور دوسری طرف اسکی ناکامی کا یہ حال ہے کہ موبائل آپریٹرز کو مزید پیسے دینے پڑتے ہیں تاکہ ان ایس ایم ایس کو روکا جا سکے :mad:
 

اظفر

محفلین
میرے خیال میں یہ ٹھیک ہے۔ ہر بندے کو اس کا احساس نہیں ہوتا کیوں کہ شاید سب کے پاس پوسٹ پیڈ نہیں ہے۔ ان اشتہاری بازی والوں کا ٹارگٹ پوسٹ پیڈ والے نمبرز ہیں، مجھے دن میں انڈیگو پر 10، 12 اشتہاری ایس ایم ایس لازمی آتے ہیں۔ اور ان میں سے کچھ تو کافی بیہودہ قسم کے ہوتے ہیں۔
اگر پی ٹی اے اس کو روکنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ کافی اچھی چیز ہو گی۔
 

میم نون

محفلین
لیکن یہ تو کوئی حل نا ہوا۔

ہونا تو یہ چاہئیے کہ جو کوئی سپیمنگ کرے اسکے خلاف ایکشن لیا جائے چند ایک بندے دھرے جائیں گے تو سپیمنگ خود ہی بند ہو جائے گی
 

فہیم

لائبریرین
بالکل اسپیمنگ بند ہونی چاہیے۔
چاہے وہ ایس کے ذریعے کسی چیز کی ہو یا انٹرنیٹ کے ذریعے پاک گلیکسی ویب سائٹ کی!
 

زہیر

محفلین
وسیع نیٹ ورک نے اتنی جدید سروس تمام کمپنیوں کے بعد پیش کرہی دی بڑی بات ہے شکر ہے اخبار والوں کو نہیں پتہ چلا
 
Top