فخرنوید

محفلین
بہت سے لوگوں نے اپنے بلاگز اور ویب سائیٹس پر سوشل میڈیا ویب سائیٹس کے
Like اور follower
وغیرہ کی تعداد کو دکھایا ہوتا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی ویب سائیٹ یا بلاگ کتنا مشہور ہے۔
لیکن وہ لوگ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کی اہمیت کو نہیں پہچان رہے ہوتے۔ اور اپنے مراسلات پر موجود تبصروں کی تعداد کو وہ بالکل ظاہر نہیں کرتے ہیں۔
اس لئے آپ کو چاہیے کہ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر اپنے بلاگ کے تبصروں کی تعداد بھی ضرور دکھائیں۔
تبصروں کی تعداد کیسے دکھائی جائے؟
 

فخرنوید

محفلین
ہم کسی بھی اچھے سی ایم ایس پر بنی ویب سائیٹ یا ورڈ پریس پر بنی ویب سائیٹس اور بلاگ وغیرہ کو دیکھیں تو ہمیں اس میں مراسلات پر مختلف لوگوں کے تبصرے نظر آتے ہیں۔ جو کہ انہوں نے اپنی سائیٹس کی سائیڈ بار وغیرہ میں لگائے ہوتے ہیں۔ جس سے اندازہ ہو جاتا ہے۔ کہ اس وقت کونسا مراسلہ زیر بحث ہے۔ اس کو لگانے کے لئے عموماً ویب ڈیزائنر ورڈ پریس کا کوئی پلگ ان انسٹال کر لیتے ہیں۔ جس کی مدد سے وہ یہ کام کر لیتے ہیں۔ لیکن یہاں ہم تازہ ترین دس تبصروں کو اپنی سائیڈ بار میں لگانے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
recent_comments_003.jpg


ورڈ پریس بلاگ یا ویب سائیٹ کی سائیڈ بار میں تازہ ترین تبصرہ جات شامل کرنا
 

فخرنوید

محفلین
ورڈ پریس سائیٹ ٹیکسٹ ٹائٹل کو امیج لوگو سے تبدیل کرنا
ورڈ پریس میں بننے والےبلاگ اور ویب سائیٹس میں استعمال ہونے والے تھیمز میں زیادہ تر تھیمز میں امیج لوگو کی بجائے ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے۔ جس سے کئی دفعہ سائیٹ یا بلاگ کا وہ رعب نہیں بن پاتا ۔ جو ہونا چاہیے۔ ورڈ پریس تھیم میں ٹیکسٹ کی جگہ پر امیج لوگو لگانا کوئی [ بقیہ پڑھیں]
wordpress_logo_004.jpg
 

فخرنوید

محفلین
ورڈ پریس ایک بہترین سی ایم ایس ہے۔ جس میں آپ پہلے سے مراسلے لکھ کر انہیں شیڈول کر سکتے ہیں۔ کہ یہ کس وقت اور کس تاریخ کو ارسال ہو۔ بہت سے بلاگز اور ویب سائیٹس میں یہ فیچر استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات تو میں خود کچھ مراسلے لکھ کر انہیں شیڈول کر دیتا ہوں۔ آج یہاں ہم ایسے ہی شیڈول مراسلے کا ٹائیٹل اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر دکھانے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ کہ کیسے آپ اپنی ورڈ پریس سائیٹ پر شیڈول کئے ہوئے مراسلے کے ٹائیٹل کو دکھا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ ایک عدد شیڈول مراسلہ تیار کریں۔ اس کے بعد آپ اپنی ویب سائیٹ پر کوئی اچھی سے نمایاں جگہ ڈھونڈ لیں جہاں پر آپ نے اس شیڈول مراسلے کو ظاہر کروانا ہے۔


سورس:ورڈ پریس میں شیڈول مراسلے دکھانے کا طریقہ

wordpress_scheduled_002.jpg
 

فخرنوید

محفلین
گوگل 1+ بٹن سوشل روابط کو تلاش کے نتائج کے ساتھ مربوط کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔یہ فیس بک کے Like بٹن کے تصور پر مبنی ہے سوائے اس کہ اس کو تلاش کے نتائج کے ساتھ منظم کیا گیا۔ گوگل کی زبان میں اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے ویب سائیٹ یا بلاگ کے وزیٹرز نے آپ کے اس صفحے کی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اور آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے لوگوں نے آپ کی اس کاوش کو پسند کیا ہے۔لیکن 1+ بٹن ابھی صرف انگلش مواد کی گوگل پر تلاش کے لئے کارآمد ہے۔ فیس بک کے Like بٹن کی طرح Google +1 بٹن بھی آپ کے Contacts یعنی جی میل ، بز اور ریڈر کے چہرے دکھاتا ہے۔

فیس بک کا لائک اور گوگل پلس 1 کا بٹن اپنے ورڈ پریس کی سنگل پوسٹ میں شامل کرنے کا طریقہ

facebook_like_button_02.jpg
 

فخرنوید

محفلین
دوسری سائیٹ کی آر ایس ایس فیڈ کو اپنے ورڈ پریس میں لگانے کا طریقہ
آپ لوگوں نے عموماً دیکھا ہو گا کہ کچھ لوگوں نے دوسری ویب سائیٹس کی آر ایس ایس فیڈ اپنے بلاگز یا ویب سائیٹ پر لگایا ہوتا ہے۔ جو ان کی فیڈ کو ڈسٹرب بھی نہیں کرتی ہے۔ اور ان کی سائیٹ پر نظر بھی آتی رہتی ہے۔ اور اپ ڈیٹ رہتی ہے۔ تو جناب ہم آج آپ کو اسی کا طریقہ بتانے چلے ہیں کہ کیسے دوسری سائیٹس کی آر ایس ایس فیڈ کو اپنے بلاگ یا آر ایس ایس فیڈ کو لگانا ہے۔

اس کو لگانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو اپنی سائیٹ پر کسی حصے کو منتخب کرنا ہوگا۔ کہ یہ آپ کی تھیم میں کہاں پر خوبصورت لگے گی۔ میرے پاس اس وقت چونکہ ورڈ پریس تھیم میں سائیڈ بار میں جگہ موجود ہے تو میں اسے اپنی اسی سائیٹ پاک گلیکسی اردو بلاگ کے سائیڈ بار میں لگانے کی کوشش کرتا ہو۔ اس غرض کے لئے جناب آپ پہلے اپنے ورڈپریس کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو جائیں اس کے بعد درج ذیل طریقہ سے اپنی مطلوبہ فائل sidebar.php پر پہنچ جائیں۔ جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے۔

Appearance>Editor>sidebar.php

تو جناب اس کے بعد آپ سائیڈ بار میں اپنی مخصوص لوکیشن پر درج ذیل کوڈ پیسٹ کر دیں۔

wordpress_rssfeed_showing_on_other_site01.jpg


دوسری سائیٹ کی آر ایس ایس فیڈ کو اپنے ورڈ پریس میں لگانے کا طریقہ
 

فخرنوید

محفلین
عمیمہ عادل جس کی عمر 13 سال ہے ۔ جس نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین مائکروسافٹ سرٹیفائیڈ پرسن ان اے ایس پی ڈاٹ نیٹ بن گئی ہے۔ اس نے حال ہی میں ونڈوز اپلیکیشنز ڈیویلپمنٹ کے ایم سی ٹی ایس امتحان پاس کیا ہے۔
23012011237.jpg

بقیہ پڑھیں
پاکستانی 13 سالہ عمیمہ عادل دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پرسن بن گئی۔
 

میم نون

محفلین
لیکن جہاں تک مجھے یاد ہے پہلے ایک پاکستانی لڑکا اس سرٹیفیکیٹ کو حاصل کر چکا ہے جسکی عمر غالبا 12 (بارہ) سال تھی، لیکن شائد مجھے غلطی لگ رہی ہے :raisedeyebrow:
 

فخرنوید

محفلین
ورڈ پریس کی ڈومین نیم بدلنے کا طریقہ
change_domain_name_wordpress.jpg

بعض اوقات لوگوں کو اپنی ڈومین کا نام بدلنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کچھ لوگ اپنی کوئی ورڈپریس سائیٹ یا بلاگ کو کسی سب ڈومین پر بدلنا چاہتے ہیں۔ تو کچھ دفعہ لوگ فری ہوسٹنگ و ڈومین نیم استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ بعد میں وہ جب ہوسٹنگ اور ڈومین نیم خرید لیتے ہیں تو انہیں اپنے پرانے ڈیٹا بیس و ورڈ پریس کو نئی ڈومین کے مطابق سیٹ کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح کئی وجوہات کی بنا پر ڈومین نیم بدلنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

تو جناب یہ کام صرف ہوسٹنگ بدلنے سے یا ڈومین نیم کے ساتھ ہی مکمل نہیں ہوتا ہے۔ کہ آپ اپنا ورڈپریس کا مواد پرانی ہوسٹنگ سے نئی ہوسٹنگ پر اپ لوڈ کر لیں اور اسی طرح پرانی ہوسٹنگ سے ڈیٹابیس کا بیک اپ لے کر اسے نئی ہوسٹنگ پر ری سٹور کر لیں۔ اس کے لئے آپ کو اس کی ڈیٹا بیس کے ساتھ کچھ کام کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ورڈ پریس اپنی ڈیٹا بیس میں اپنی ڈومین کا ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے۔

اس کے لئے آپ کو درج ذیل چار کام کرنا ہوں گے۔

مزید معلومات برائے:ورڈ پریس کی ڈومین نیم بدلنے کا طریقہ
 

بزم خیال

محفلین
دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں

محبت ، خلوص ،رواداری سے اپنا بنانے کے لئے جو بھی عمل کیا جائے وہ انجام خیر سے بے خبر ہوتا ہے ۔ انسان دو آنکھوں سے زمانے بھر کو دیکھتا ہے ۔ کبھی دکھ سکھ میں آنسو تو کبھی غصہ میں آگ کی لالی سے پانی بہتا ہے ۔
مکمل تحریر پڑھئے >>
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ، میں ہر جگہ کھاتا نہیں کھولتا، اگر کوئی ویب سائٹ پسند آئے تو پھر اس کے بارے میں سوچتا ہوں۔ :)
 

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائیٹ کی بینڈوڈتھ ختم:

گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک 2011 کے امتحانات منعقد ہوئے جس میں تقریباً پونے دو لاکھ چلبا و طالبات نے حصہ لیا ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان کا 21 جولائی کیا گیا۔ مگر اب اس کی تاریخ نالائق آئی ٹی کنسلٹنٹ کی وجہ سے 2 اگست 2011 [ بقیہ پڑھیں]

bandwidth_exceded_bisegrw.jpg
 

جاویداقبال

محفلین
ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں بیرروزگاری مہنگائی کرپشن لوڈشیڈنگ، پٹرول کا ناں ملنا ان سب چیزوں نے ہمارے معاشرے کو ایک ایسی اذیت میں مبتلاکردیاہے کہ ہرکوئی ذہنی مریض نظرآرہاہے اوراوپرسے دہشت گردی کی جنگ میں ہرروز دس بیس بے گناہ لوگ اپنی جان کی بازی ہاردیتےہیں اور ان حالات میں جبکہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان سب چیزوں کو باریک بینی سے دیکھے اور ان کے اسباب کے بعدان کاحل کرے کہ آخرایساکیوں ہورہاہے وہ اپنی کرپشن کوبچانےکے لئے عدلیہ سے نبردآزماہے اور اس جنگ میں پارلیمنٹ کو بھی درمیان میں لے آئی ہے جس سے ایک کچری سے پک گئی ہے۔

فرقہ واردیت کا عفریت
 

عین لام میم

محفلین
دنیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ penny black کو کہا جاتا ہے جو کہ 1840ء میں برطانیہ نے جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پہ نوجوان ملکہ وکٹوریہ کی تصویر تھی۔ جب ڈاک کا نظام رائج ہوا اور ڈاک کی قیمت کی وصولی کیلئے ٹکٹوں کا اجراء کیا گیا ، اسی وقت سے ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ وجود میں آیا۔ ٹکٹ جمع کرنا مقبول مشاغل میں سے ایک ہے۔ ڈاک ٹکٹوں کے بارے میں تحقیق کرنے کو یا اس سے متعلقہ علم کو Philately کہتے ہیں۔
بقیہ تحریر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
 
Top