حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی
کلونجی کے استعمال سے لبلبے کی خصوصی رطوبت، انسولین میںاضافہ ہونے سے مرض ذیا بیطس کو فائدہ ہوتا ہے۔اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض کلونجی کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ تازہ پانی سے نگل لیا کریں۔ اس کے علاوہ طب نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے معروف محقق و معالج ڈاکٹر خالد غزنوی ذیابطس کے مریضوں کو کلونجی کے بیج تین حصے اور کاسنی کے بیج ایک حصہ استعمال کروا کر مفید نتائج حاصل کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔