آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ کو بھی کینیڈا ڈے کی چھٹی ہے؟ :confused:

یہاں صرف اور صرف چھوٹی عید، بڑی عید جب بھی آئے اور قومی دن 23 ستمبر کی چھٹی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور حکومت کے اداروں اور چند ایک بڑی کمپنیوں کو جمعرات اور جمعہ ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو وہ بھی نہیں پڑھا۔

میرا تو آج کا آدھا دن سونے میں اور آدھا آرام کرنے میں گزر رہا ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ابھی تک تو گھر کے کام ، کشف الحجوب پڑ ھنے اور کمپیوٹر پر گزرا ۔
کچھ دیر تک سو جا ؤں نگی پھر دوست کی طر ف جانا ہے شا م کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو ابھی اٹھا ہوں، وہ بھی اس لیے کہ بار بار پاکستان سے فون آ رہا تھا۔
اب پھر سونے کا ارادہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا دن بہت گرمی رہی اس لیے سارا دن سو کر گزارا۔ ابھی سموسے منگوا کر چائے کے ساتھ کھائے جا رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اکیلے نہیں تھے کوئی چھ لوگ تھے جنہوں نے سموسے کھائے، ساتویں نے انکار کر دیا کہ میں سموسہ نہیں کھاتا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرا آج کا دن بہت غصے میں گز رنے وا لا ہے کیو نکہ محفل پہ کسی نے مجھے سالگرہ کی مبارک نہیں دی۔۔۔۔۔۔۔
میں سب سے نارا ض ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر سے دیکھو، میں تمہاری سالگرہ کا دھاگہ کھولنے والا تھا کہ عائشہ نے پہلے ہی کھول دیا۔

اور وہاں اتنی ڈھیر ساری مبارکبادیں دی ہوئی ہیں اراکین محفل نے۔
 

تیشہ

محفلین
پچاس اور جمع کر لیں جو مجھے دینے ہیں۔ ویسے یہ دو سو پونڈ کا کیسے نقصان ہوا۔

دو سو کا ہوا تھا ناں ۔۔ کچھ دیر اُفسردہ ہوگئی تھی مگر جیسی میرا مزاج ہے زیادہ دیر نہیں رہی سوچا اچھا چلو خیر ہے
ہونا تھا ہوگیا ۔۔۔ اور آج مجھے پورے آٹھ سو پاؤنڈ کا پرافٹ ملا ہے وہ بھی صبح و سویرے
Dancing_Doll.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top