آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
لڑکیاں والی بال کبھی بھی نہیں کھیل سکتیں۔ ہاں جنہوں نے لمبے ناخن نہ رکھنے ہوں اور چوڑیاں نہ پہننی ہوں وہ کھیل سکتی ہیں۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ لڑکیاں ہوں اور لمبے ناخن نہ رکھیں۔ چوڑیوں کا رواج البتہ اب کم ہو گیا ہے۔

یہ بات تو صحیح ہے لالہ
کیونکہ ایک لڑکی کا ناخن ٹوٹ گیا تھا کھیلتے ہوئے۔
ویسے میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں نا تو مجھے ناخن رکھنے کا شوق ہے اور نہ چوڑیوں کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو دفتر سے کھسکنے کی سوچ رہا ہوں۔

دفتر صبح ساڑھے آٹھ بجے لگتا ہے، میں نو بجے تک پہنچ جاتا ہوں۔ دوپہر میں کھانے کی چھٹی ہوتی ہے، چاہے آدھ گھنٹہ کر لو، چاہو تو ایک گھنٹہ۔ دفتر میں چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوتی ہے لیکن میرا کوئی وقت نہیں ہے، چھ، ساڑھے چھ، سات، ساڑھے ساتھ، آٹھ، علی ہذا القیاس ۔۔۔
 

mfdarvesh

محفلین
شمشاد بھائی اس میں سیمنٹ اور ریت کومکس کرتے ہیں اور بجری بھی، ابھی بھی وہی چل رہا ہے میں کچھ دیر کو اندر آیاہوں
 

شمشاد

لائبریرین
میری تو آج دفتر سے چھٹی ہے۔ آدھا دن سونے میں اور آدھا دن گھر کے کاموں میں گزرے گا۔
 

mfdarvesh

محفلین
ہمیں تو ہفتے میں ایک ہی چھٹی ہوتی ہے اس پہ بھی باس کا منہ بن جاتا ہے اس کا بس چلے تو 24 گھنٹے کام پہ ہی رکھے
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کمپیوٹر پر ہی دیکھتا ہوں۔ محفل گردی کے ساتھ ساتھ ٹی وی بھی ‘سُنتا‘ رہتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
میں تو کمپیوٹر پر زیادہ تر پڑھتا ہی ہوں، اب بھی نبیل بھائی کے فراہم کردہ ربط (محفل کی پچھلی سالگروں) پڑھ رہا ہوں، اسکے بعد کچھ اور پڑھنے لگ جاؤں گا :)

فلمیں بھی دیکھتا ہوں کبھی کبھار لیکن آج کل کم کی ہوئی ہیں :)

ٹی وی کبھی نہیں دیکھا انٹرنیٹ پر، صرف میچ ہی دیکھے تھے بس۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top