آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

شمشاد

لائبریرین
آج کا دن تو ابھی شروع ہونا ہے۔

اور کرکٹ میچ شروع ہونے میں تقریباً سوا تین گھنٹے باقی ہیں تو آج کا دن میچ دیکھتے ہی گزرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بھی میرے ساتھ ہی بیٹھ کر میچ دیکھے گی۔
اور ہاں شاپنگ کے لیے یہاں دن میں نہیں رات 8 یا نو بجے کے بعد جاتے ہیں کہ بازار رات 12 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آداب بھابھی، آج شمشاد بھائی کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور شاپنگ میں شمشاد بھائی کی جیب خالی کروا دیں اور شاپنگ میں چائے کو فہرست میں سے کاٹ دیجیے گا :onthephone:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس وقت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
اور رہی چائے کی بات تو کم از کم ایک ماہ کے لیے خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے شمشاد بھائی، جب بھابھی اٹھ جائیں تو میرا میسج انہیں پہنچا دیجیے گا لیکن آپ نے میسج خود نہیں پڑھنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لپٹن کی کھلی چائے اور ٹی بیگ
evaporated دودھ کے بڑے 12 ڈبے
ساتھ میں ایک لیٹر والے لانگ لائف دودھ کے 12 ڈبے

یہ تو تقریباً موجود ہی رہتے ہیں۔ الحمد للہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لپٹن کی کھلی چائے اور ٹی بیگ
evaporated دودھ کے بڑے 12 ڈبے
ساتھ میں ایک لیٹر والے لانگ لائف دودھ کے 12 ڈبے

یہ تو تقریباً موجود ہی رہتے ہیں۔ الحمد للہ

بھابھی کے لیے میسج میں ضمیمہ:

بھابھی ان سب ڈبوں کو تالے میں رکھ دیجیے :angel:
 

شمشاد

لائبریرین
بدقسمتی کہہ لیں یا خوش قسمتی کہ ہمارے گھر میں تالے ہی نہیں ہیں سوائے گھر کے داخلی دروازے کے۔
 
سعود بھائی، ایک تالا فوری درکار ہے
کیا اسمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والے اس تالے سے کام چل سکتا ہے؟ :) :) :)

sharekey.jpg
 
Top