آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

عرفان سعید

محفلین
:jump:
ان واقعات کو تمام جزئیات کے ساتھ مت پوچھئیے گا۔۔۔ ہماری ہنسی نہیں رُکے گی اور درد بڑھ جائے گا۔
چلیں نہیں پوچھتے۔
لیکن لگتا ہے کہ بہت چوٹی کی چوٹ لگی ہے! یا پھر آپ چوٹ کو چوٹ سے کاٹنا چاہ رہی ہیں!
:)
 
آخری تدوین:
آجکل طبعیت ناساز ہے۔ رینڈم شوگر 186 اور فاسٹنگ 110 آرہی ہے۔ بی پی صبح 130 اور 92 تھا۔ پلس 86 ہے۔

گئے سالوں کی اسٹریس رنگ دکھا رہی ہے۔ سوفٹ وئیر انجنیئرنگ کی جابز بھی لگتی اور ختم ہو جاتی ہیں۔ صحت خاص کر سر پر دباو کی وجہ سے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ زیادہ تر وقت لیٹے ہوئے گزر رہا ہے۔

پچھلے ہفتے یو ایس کی ایک کمپنی سے react اور python کی فل اسٹاک ڈیولپر کی جاب کی بات ہوئی تھی لیکن فی الحال معامہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ remote جاب تھی۔ جاب کرو تو اسٹریس نہ کرو تو اور اسٹریس۔
 
Top