آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

اے خان

محفلین
وہ جو انڈوں سے چوزے نکلے والے ہیں۔۔۔ ان سے دور رہئیے گا۔
پانی زیادہ سے زیادہ پیتے رہیں نیم گرم۔ اور قہوہ بھی۔ ان شاء اللہ جلدی ٹھیک ہو جائیں گے۔
جانوروں کو بھی کیا لگتا ہے؟ ان شاءاللہ جلد ٹھیک ہو جاؤں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب جب محبوبہ کسی اور کی ہوجائے تو میرا کیا قصور
چھوڑیں اس قصے کو۔۔ جو ہو گیا سو ہو گیا۔
یہ بتائیے کہ اس کی شادی میں کرسیاں قناتیں وغیرہ لگائی تھیںَ؟ اس کے بچوں نے آپ کو ماموں کہنا شروع کیا؟
زندگی بہت خوبصورت چیز ہے۔ اس کی قدر کیجئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عشق سے بڑا کام واقعی کوئی نہیں لیکن کم از کم اتنے محبوب نہ بدلیں جتنی جرابیں بدلتے ہیں۔
کیا سچی میں؟
لیکن جرابیں تو تقریباً روز بدلی جاتی ہیں نا۔
اس طرح تو اے خان اب تک عطا اللہ خاں عیسیٰ خیلوی نمبر 2 بن چکے ہوں گے۔
 
اے خان

محفلین
چھوڑیں اس قصے کو۔۔ جو ہو گیا سو ہو گیا۔
یہ بتائیے کہ اس کی شادی میں کرسیاں قناتیں وغیرہ لگائی تھیںَ؟ اس کے بچوں نے آپ کو ماموں کہنا شروع کیا؟
زندگی بہت خوبصورت چیز ہے۔ اس کی قدر کیجئے۔
کرسیاں نہیں پلاؤ ضرور کھایا ہے
ماموں تو نہیں کہا البتہ کبھی کبھار جب ان کے بچے دیکھتا ہوں تو کچھ خرید کر دے دیتا ہوں ایک قسم کی راحت ملتی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کرسیاں نہیں پلاؤ ضرور کھایا ہے
ماموں تو نہیں کہا البتہ کبھی کبھار جب ان کے بچے دیکھتا ہوں تو کچھ خرید کر دے دیتا ہوں ایک قسم کی راحت ملتی ہے
ابھی بولنا نہیں سیکھا ہو گا نا۔۔۔
کتنے برس بیتے آخری والے معاملے کو؟
سب کی شادیاں ہو گئیں؟
 
اے خان

محفلین
ابھی بولنا نہیں سیکھا ہو گا نا۔۔۔
کتنے برس بیتے آخری والے معاملے کو؟
سب کی شادیاں ہو گئیں؟
میری عمر بہت زیادہ ہے چوبیس ہوگی لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ چونتیس ہے. سال قریب ہوا کہ پھر نیا عشق نہیں کیا پرانے سنبھال رہا ہوں آخری عشق کا ہجر کا موسم ہے بس اس کی شادی ہوجائے تو میں سکون کا سانس لوں گا کہ بے وفائی کا الزام مجھ پر نہ آئے
 
کبھی کسی کے لئے وہ گانا بھی گایا یا نہیں

تجھ پر شبِ وصال کی نیندیں حرام ہوں
شمعیں جلا جلا کے بجھائے خدا کرے
 
Top