آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

آج بچوں کی آن لائن کلاسزز بدستور جاری رہیں۔ ہمارا کنٹرکٹ طبعیت خرابی کے باعث مکمل نہ ہو سکا تو آرام ہی کرتے رہے۔ دوپہر بچوں کو چوزے دلانے لے گئے۔ تین چوزے لیے تاکہ بچوں کے موبائل گیمیز کھیلنے پر پابندی برقرار رہے۔ یہ وبا کرونا کے بعد بچوں پر پورے جوبن پر ہے اور کراچی میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔ ابھی چند روز ہوئے کہ چھوٹی بیٹی نے گھٹنوں کے بل کھڑا ہونا سیکھا ہے اور ابھی ابھی انکا سر زمین سے ٹکرا گیا۔ گیلری میں لے جا کے چپ کرایا۔ باقی آج افطاری میں بھنڈی آلو اور روٹی ہے۔ معمول کی افطاری آج نہیں ہو گی بلکہ کھانا ہو گا۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
دوپہر بچوں کو چوزے دلانے لے گئے۔ تین چوزے لیے تاکہ بچوں کے موبائل گیمیز کھیلنے پر پابندی برقرار رہے
بچوں کو تو آپ چوزے دلا رہے ہیں لیکن دوسروں کو جانور پالنے کی بجائے مسلمان بچے گود لینے کا مشورہ دیتے ہیں؟
:)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر کل تک یہی صورت حال رہی تو پھر ٹیسٹ کرواتا ہوں فی الحال تو احتیاط کررہا ہوں
وہ جو انڈوں سے چوزے نکلے والے ہیں۔۔۔ ان سے دور رہئیے گا۔
پانی زیادہ سے زیادہ پیتے رہیں نیم گرم۔ اور قہوہ بھی۔ ان شاء اللہ جلدی ٹھیک ہو جائیں گے۔
 

زیک

مسافر
Top