آج کا دن کیسا رہا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ارے کون سے باس کی بات کر رہے ہیں، میں تو مزدور آدمی ہوں۔ مزدوری کر کر کے تھک جاتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
ارے کون سے باس کی بات کر رہے ہیں، میں تو مزدور آدمی ہوں۔ مزدوری کر کر کے تھک جاتا ہوں۔

ہیںںںںںںںںںںںںںں

میں نے تو جب محفل پی ایچ پی بی بی 2 پر تھی آپ کے پیشے میں یہی لکھا دیکھا تھا کہ
ذاتی ملازمت یعنی ذاتی کاروبار۔
تو اس لحاظ سے تو آپ باس ہی ہوئے:)
 

شمشاد

لائبریرین
ہیںںںںںںںںںںںںںں

میں نے تو جب محفل پی ایچ پی بی بی 2 پر تھی آپ کے پیشے میں یہی لکھا دیکھا تھا کہ
ذاتی ملازمت یعنی ذاتی کاروبار۔
تو اس لحاظ سے تو آپ باس ہی ہوئے:)

ارے بھائی Private Service کا ترجمہ آپ کیا کریں گے۔ ذاتی ملازمت ہی سمجھ میں آتا ہے۔
بھائی جی ایک کمپنی ہے جس میں ملازمت کرتا ہوں۔ ذاتی کاروبار اور ذاتی ملازمت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب دیکھو ناں ویٹ لکھنے سے غلط فہمی بھی تو ہو سکتی ہے کہ اس کا مطلب وزن بھی ہے اور انتظار بھی۔
 

سارہ خان

محفلین
دن اچھا نہیں گذرا ۔۔ طبیعت خراب ہو گئی ۔۔ اوپر سے بجلی پورا دن بند ۔۔ اور مہمانوں کی بھی لائن لگ گئی ۔۔:brokenheart:
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ مہمانوں کو کہو کہ جب لوڈ شیڈنگ ہو تو نہ آیا کریں۔ ابھی یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا ہو گا؟
 

محسن حجازی

محفلین
دن بہت ہی مصروف، اٹتھے ہی کاغذ قلم سبھالا اور خیالات کو یکجا کرنا شروع کیا خاکے بناتے بناتے بارہ بج گئے پھر کھانا کھا کر کمپیوٹر پر خاکوں کو دیکھ کر کام آگے بڑھایا پھر شام میں دوست کو کچھ کام تھا سو اسے لے کر نکلا رہا، شام میں کھانا اب واپس اپنے ڈیسک پر لیکن کام کا موڈ نہیں بن رہا تھکن سے شل۔ دیکھئے کیا ہو۔
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے یونہی عمر تمام ہوتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top