آج کا دن کیسا رہا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
نہیں شمشاد بھائی ۔۔۔ میرے کزن بہت بیمار ہو گئے ہیں اچانک ۔۔ آئی سی یو میں ہیں ۔اس لئے ٹینشن ہے ۔۔۔ ان کی طرف سے کسی اچھی خبر کے انتظار میں ہوں ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا کرو۔ انشاء اللہ سب اچھا اچھا ہی ہو گا۔ ٹینشن لینے سے کچھ نہیں ہو گا۔
میں بھی اللہ سے دعا کرتا ہوں اور دوسرے اراکین سے بھی دعا کی درخواست ہے۔
 

تیشہ

محفلین
نہیں شمشاد بھائی ۔۔۔ میرے کزن بہت بیمار ہو گئے ہیں اچانک ۔۔ آئی سی یو میں ہیں ۔اس لئے ٹینشن ہے ۔۔۔ ان کی طرف سے کسی اچھی خبر کے انتظار میں ہوں ۔۔


:(

دعا ہے جلدی صحتیاب ہوکر گھر آجائے ۔ مگر ہوا کیا ہے سارہ ۔؟
 

سارہ خان

محفلین
باجو اچانک طبیعت خراب ہوئی ۔۔ بیہوش ہو گئے ۔۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں ہیپاٹائیٹس بگڑ گیا ہے اور دماغ پر اثر کیا ہے ۔۔ :(:(:(:(
 

فہیم

لائبریرین
آج کا دن کچھ حماقتوں، کچھ سنجیدگی، کچھ بوریت، کچھ تفریح اور کچھ جھنجھلاہٹ میں گزرا:musical-note:
 

شمشاد

لائبریرین
آدھا دن گزرا ہے ابھی جو کہ خاصا زیادہ مصروف گزرا ہے۔ ابھی بڑے صاحب کو ایک بڑی میٹنگ میں بھیج کر بڑے آرام سے ہوں۔ تین ایک گھنٹے تو آرام سے گزریں گے ہی۔
 

محسن حجازی

محفلین
اگر بیچ میں ہی بڑے صاحب آن ٹپکے تو؟
میرا دن کافی مصروف، کچھ معاملات میں پیش رفت ہوئی کچھ فراغت سی محسوس تو ہوئی لیکن شاید پندرہ منٹ سے زیادہ کی نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top