دن تھکان سے بھرپور۔ روز کوئي نہ کوئي کام آگے پر ٹال لمبی تان سو رہتے ہیں۔ حضرت ملک الموت بھی گھات لگائے بیٹھے ہیں دیکھئے کونسے کونسے کام ادھورے رہ جائیں۔
نہیں ملک الموت سے ایسی بے تکلفی ابھی ہماری ہوئي نہیں کہ پوچھا جائے کیوں حضرت کب کے ارادے ہیں۔
ابھی ہم جلدی میں ہیں ذرا دفتر سے نکل رہے ہیں سو اتنے جواب پر اکتفا فرمائيے۔