آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
ہم ہوئے "پھاوے" یہاں پر شعر اپنے پھُوک پھُوک۔۔!
اور سمجھے آپ ہم کو آج "پٹوانے" کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
آپ کی محفل میں ہم کو دو برس ہونے کو ہیں۔۔۔۔۔!
اب کہیں ہم کیا یہاں سب تم کو سمجھانے کے بعد



محسن بھائی جب چاہیں جہاں چاہیں جس عنوان پر چاہیں حاضر ہوں ۔۔۔۔۔دعویٰ نہیں کرتا کوشش ضرور کروں گا۔

زینب بہن بہنیں کبھی چور نہیں ہوتیں ۔ انکا حق ہوتا ہے تھوڑا بہت ڈنڈی مارنے کا اور یہی تو اس رشتہ کا حسن ہے ۔ بہنوں کو بہت کچھ معاف ہوتا ہے


شکریہ فیصل بھائی ۔۔۔۔بھایئوں کی محبت ہی تو بہنوں کا فخر ہوا کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ زینب تو کبھی کبھی بڑی عقلمندی کی باتیں کرنے لگ جاتی ہے۔



یہاں شمشاد کہتے ہیں کہ زینب بول جاتی ہے
بڑی اچھی کبھی باتیں عقل والی کبھی باتیں




کبھی کبھی کیوں بھئی اکثر کیوں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

خاورچودھری

محفلین
ایک شعر میں‌بھی اپنا پیش کرنا چاہوں گا

میں تیری یاد کی وارفتگی میں‌بے خود ہوں
جب ہوش آئے تو تجھ کو پکار لیتا ہوں
 

مغزل

محفلین
آپ احباب سے ایک گزارش ہے کہ تھریڈ میں صرف اپنے پسندیدہ شعر ارسال کریں ۔
کیوں کہ لڑی کا حسن خراب ہوتا ہے۔
ذاتی اشعار اور فی البدیع شاعری اس ربط پر ارسال کیجئے ۔
 

mfdarvesh

محفلین
بال کھولے دیوانہ وار آئے ہیں اب وہ میری لاش پر
اے زندگی تجھے لائوں کہاں سے
 

مغزل

محفلین
ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں آجاتی ہیں
گوری آٹا گوند رہی تھی ، نمک ملا نا بھول گئی۔۔
خاور احمد
 

زونی

محفلین

وہ میری آنکھیں جنہیں تم نے طاق پر رکھا
انہی میں منزلِ جاں کا سراغ ملتا ھے
اب اگلے موڑ کی وحشت سے دل نہیں ہارو
زوالِ شام سے منظر نیا نکلتا ھے


(کشور ناہید)
 

مغزل

محفلین
پھر اس کے بعد گر گیا سونے کا بھائو بھی
اک بار اس نے کان سے جھمکا اتارا تھا
اختر رضا سلیمی
 

عندلیب

محفلین
مسجد یں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے
یعنی وہ صاحب اوصاف حجازی نہ رہے
(علامہ اقبال )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top