کیوں نہ اک جھوٹی تسلّی پر قناعت کر لیں لوگ کہتے ہیں عدم خواب حسیں ہوتے ہیں
ع عیشل محفلین مئی 25، 2008 #361 کیوں نہ اک جھوٹی تسلّی پر قناعت کر لیں لوگ کہتے ہیں عدم خواب حسیں ہوتے ہیں
ت تفسیر محفلین مئی 25، 2008 #363 عکسِ خوشبو ہوں، بکھرنے سے نہ روکے کوئی اور بِکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
محمداحمد لائبریرین مئی 26، 2008 #365 م۔م۔مغل نے کہا: کیا میری طرح خانما برباد ہو تم بھی ؟ کیا بات ہے تم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے ؟ مقبول نقش مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھائی بہت عمدہ شعر ہے۔۔۔ واہ بہت خوب !
م۔م۔مغل نے کہا: کیا میری طرح خانما برباد ہو تم بھی ؟ کیا بات ہے تم گھر کا پتا کیوں نہیں دیتے ؟ مقبول نقش مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بھائی بہت عمدہ شعر ہے۔۔۔ واہ بہت خوب !
مغزل محفلین مئی 26، 2008 #366 وضو کو مانگ کے پانی خجل نہ کر اے میر وہ مفلسی ہے تیمم کو گھر میں خاک نہیں
ملائکہ محفلین مئی 26، 2008 #367 ہم تو دشمن کو بھی پاکیزہ سزا دیتے ہیں ہاتھ اُٹھاتے نہیں نظر سے گرا دیتے ہیں
س سجادعلی محفلین مئی 26، 2008 #369 عشق کی پاکیزگی خوشبو سے ہے پاکیزہ تر غیر اُسے دیکھا کریں ، ہم اُسے سوچا کریں (توقیرعلی زئی)
محمد وارث لائبریرین مئی 26، 2008 #370 بہت عزیز ہے مجھ کو انھیں کی یاد جگر وہ حادثاتِ محبت جو ناگہاں گزرے (جگر مراد آبادی)
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #371 فکرِ معاش، شاعری ، اس پر تمھاری یاد اک تو سزا سی زندگی ، اس پر تمھاری یاد دو کام ایک ساتھ بھلا کس طرح کروں دن بھر کسی کی نوکری ، اس پر تمھاری یاد قیصر وجدی (شاگرد جون ایلیا)
فکرِ معاش، شاعری ، اس پر تمھاری یاد اک تو سزا سی زندگی ، اس پر تمھاری یاد دو کام ایک ساتھ بھلا کس طرح کروں دن بھر کسی کی نوکری ، اس پر تمھاری یاد قیصر وجدی (شاگرد جون ایلیا)
فرخ منظور لائبریرین مئی 27، 2008 #372 اسد کو بت پرستی عالمِ درد آشنائی ہے نہاں ہے نالہء ناقوس میں درپردہ یارب ہا (مرزا)
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #373 اب کسی اور علامت کے تجسس میں ہے جنوں ہوگیا عام بہت ، چاک گریباں ہونا نصیر کوٹی
محمداحمد لائبریرین مئی 27، 2008 #374 گذشتہ عہد گزرنے ہی میں نہیں آتا یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جون ایلیا
گذشتہ عہد گزرنے ہی میں نہیں آتا یہ حادثہ بھی لکھو معجزوں کے خانے میں جو رد ہوئے تھے جہاں میں کئی صدی پہلے وہ لوگ ہم پہ مسلط ہیں اس زمانے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جون ایلیا
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #376 پرکھنا مت پرکھنے میںکوئی اپنا نہیں رہتا کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا جہاں دریا سمندر سے ملا ، دریا نہیں رہتا
پرکھنا مت پرکھنے میںکوئی اپنا نہیں رہتا کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا جہاں دریا سمندر سے ملا ، دریا نہیں رہتا
جیہ لائبریرین مئی 27، 2008 #377 سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے غالب
ظ ظفری لائبریرین مئی 27، 2008 #378 اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے ، چھپائیں کیسے تیری مرضی کے مطابق ، نظر آئیں کیسے
مغزل محفلین مئی 27، 2008 #379 جیہ نے کہا: سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ [FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی[/FONT] (مہاراجہ برق لکھنوی ثم رامپوری)
جیہ نے کہا: سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ [FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی[/FONT] (مہاراجہ برق لکھنوی ثم رامپوری)