آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ویسے مغل بھیا!

اس نوٹ کی پشت کی تصویر بھی ہو تو پوسٹ کیجے۔۔۔!
یہ لیجئے جناب
b1611.jpg
 

مغزل

محفلین
وہ مری ریاضت ِ نیم شب کہ س۔۔۔۔لیم صبح نہ مل س۔۔کی
تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا
لوہو آتا ہے جب نہیں آتا
ہوش جاتا نہیں رہا لیکن
جب وہ آتا ہے تب نہیں آتا
(میر تقی میر)
 

مغزل

محفلین
شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہا تا ہے میاں
دیدنی ہے پہ بہ۔۔۔۔ت کم ن۔۔۔۔ظر آت۔۔۔۔ا ہے میاں
میر
 

ملائکہ

محفلین
یہ لیجئے ملائکہ بہت ہی نادر و نایاب نوٹ ہے۔
پاکستان کا سب سے پہلا نوٹ جو 11 ستمبر 1947 میں طبع ہوا تھا میراایک مشغلہ یہ بھی ہے۔۔۔
میں نے وعدہ پورا کیا ۔۔ شکریہ کون ادا کرے گا۔؟

b1610.jpg


شکریہ شکریہ شکریہ:):):)
 

ظفری

لائبریرین
وہ اس کمال سے کھیلا تھا ، عشق کی بازی
میں اپنی فتح سمجھتا تھا ، مات ہونے تک
 

راجہ صاحب

محفلین
شور برپا ھے چار سُو میرے
کوئی دیوار سی گری ھے ابھی

دل میں اک لہر سی اٹھی ھے ابھی
کوئی تازہ ہوا چلی ھے ابھیُ
 

مغزل

محفلین
یہ مس۔۔۔ائلِ تص۔۔۔وّف ، ی۔ہ ت۔۔را بی۔ان غالب
تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا
 

محمداحمد

لائبریرین
شور برپا ھے چار سُو میرے
کوئی دیوار سی گری ھے ابھی

دل میں اک لہر سی اٹھی ھے ابھی
کوئی تازہ ہوا چلی ھے ابھیُ

راجہ صاحب

میں نےیہ شعر کچھ یوں پڑھا ہے۔

شور برپا ہے خانہ ء دل میں
کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
 

محمداحمد

لائبریرین


انا پرست ہے یہ بات وہ کہے گا نہیں
وہ ملنے آئے گا مجھ سے مگر ملے گا نہیں
وہ میرا دوست بھی ایسا تھا جیسے دشمن تھا
مری تباہی پہ روئے بنا رہے گا نہیں


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top