کیا ضروری ہے باخبر ٹھہریں! آگہی بھی عذاب ہوتی ہے
محمداحمد لائبریرین جون 30، 2008 #704 بڑھا دیتی ہیں عمروں کو نہ جانے یہ کتابیں کیوں میں چھوٹا تھا مگر سر پر کئی صدیوں کا سایہ تھا
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2008 #705 کیوں نہ ہو جائیں زمانے میں ہزاروں دریا ہم نے رو رو کے ہے دامن کو نچوڑا کیا کیا
مغزل محفلین جون 30، 2008 #706 میں اس کنارے پہ تنہا ، تو اس کنارے پر ی۔ہ اب کھ۔لا ک۔ہ ہ۔م۔ارا رقی۔۔ب دری۔ا ہے توقیر تقی
محمداحمد لائبریرین جون 30، 2008 #707 کھلا کہ وہ بھی کچھ ایسا وفا پرست نہ تھا چلو یہ بوجھ بھی سینے سے ہٹ گیا آخر عرفان صدیقی
محمداحمد لائبریرین جون 30، 2008 #709 فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو جبیں کے لکھے کا کیا کرو گے جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو
فقیر بن کر تم ان کے در پر ہزار دھونی رما کے بیٹھو جبیں کے لکھے کا کیا کرو گے جبیں کا لکھا مٹا کے بیٹھو
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2008 #710 مر جائے تو بڑھ جاتی ہے انسان کی قیمت زندہ رہے تو جینے کی سزا دیتی ہے دنیا
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2008 #712 شام گلنار ہوئی جاتی ہے دیکھو تو سہی یہ جو نکلا ہے لئے مشعلِ رخسار ہے کون
مغزل محفلین جولائی 1، 2008 #714 ہما تھی ایک گزارش کہ اس سلسلے میں اشعار تحریر کیجئے (وگرنہ ) تھریڈ کا حسن خراب ہوتا ہے۔ ایک بات اور کہ آخری مصرع میں لفظ رَتھ (باالفتح ) یعنی زبر کے ساتھ ہے ۔ نہ کہ رُتھ (بالضمّہ) پیش کے ساتھ
ہما تھی ایک گزارش کہ اس سلسلے میں اشعار تحریر کیجئے (وگرنہ ) تھریڈ کا حسن خراب ہوتا ہے۔ ایک بات اور کہ آخری مصرع میں لفظ رَتھ (باالفتح ) یعنی زبر کے ساتھ ہے ۔ نہ کہ رُتھ (بالضمّہ) پیش کے ساتھ
مغزل محفلین جولائی 1، 2008 #715 چھڑا لاتا ہوں خود کو ایک دو غزلیں سنا کر م۔۔۔یں لی۔۔۔۔اج۔۔۔ات۔۔۔ا ہے م۔۔۔ج۔۔ھ س۔۔ے بزم میں تاوانِ تنہائی لیاقت علی عاصم
چھڑا لاتا ہوں خود کو ایک دو غزلیں سنا کر م۔۔۔یں لی۔۔۔۔اج۔۔۔ات۔۔۔ا ہے م۔۔۔ج۔۔ھ س۔۔ے بزم میں تاوانِ تنہائی لیاقت علی عاصم
مرک محفلین جولائی 1، 2008 #716 بہت سے لب پر شکوے ہیں، اجاذت ہو اگر انکی بہت کچھ ان سے کہنا ہے اگر ان تک رسائی ہو
مرک محفلین جولائی 1، 2008 #717 وہ اگر کسی کو ملے کہیں تو کوئی اسے بتایہ دے کہ میرے فن شعر کی بےخودی تیرے عشق ہی کا خمار ہیں۔
مغزل محفلین جولائی 1، 2008 #718 میرے کفن کے بند نہ باندھو ابھی مجھے ملنا ہے ایک شخص سے بانہیں نکال کر شبیر نازش
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 1، 2008 #719 جب شام اترتی ہےتوکیاجانے کہاں سے آنکھوں میں اتر آتا ہے اک چہرہ پری کا
مغزل محفلین جولائی 1، 2008 #720 فراز ، اس سے وفا مانگتا ہے جاں کے عوض جو سچ کہوں تو یہ قیمت ذرا زی۔۔ادہ تھی فراز