اصل پيغام ارسال کردہ از: م۔م۔مغل
وہ اشک بن کے مری چ۔۔۔۔۔۔شمِ تر میں رہتا ہے
عجیب شخص ہے ، پانی کے گھر میں رہتا ہے
؟؟؟؟؟؟؟ یہ شعر کس شاعر کا ہے ۔۔
میرے ذہن سے محو ہوگیا ہے ۔
مدد فرمائیں۔
والسلام
جناب اصل شعر کچھ یوں ہے
وہ عک۔۔۔۔س بن کے میری چ۔۔۔شم تر میں رہتا ہے
عجیب ش۔۔۔۔خص ہے پانی کے گھر میں رہتاہے
بس۔۔۔۔مل صابری
مغل بھائی
لگتا ہے نیّر ندیم کا بھی مجموعہ ہاتھ لگ گیا ہے ویسے نیّر ندیم بہت عمدہ کہتے ہیں!
لے میرے تجربے سے سبق اے میرے رقیب
دو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں
مجموعہ ۔۔۔۔۔؟؟ نن نہیں تو۔۔
ویسے جہاں آپ رہتے تھے گیلنٹ میں۔۔ وہیں ہم لوگ روزانہ رات بیٹھتے ہیں۔۔
نیّر صاحب سے روز ہی ملاقات ہوتی ہے۔۔۔۔۔
نرم ہوا اور پتوں میں سرگوشی تھی
دنیا بھر کو شک گزرا ہم دونوں پر
پھولوں میں جب خوشبو آنے لگتی ہے
وہ لمحہ بھی آپہنچا ہم دونوں پر
نیّر ندیم
اچھا تو یہ ملاقاتوں کا ثمر ہے
جی وہ بھی وہیں کریسنٹ کمپلیکس میں مقیم ہیں جب میں بلاک 11 میں تھا تو اُن دنوں اُن سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی تھی۔