آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]دش۔تِ فرقت میں کہو کون پکارے گا تمھیں
چ۔۔ل پڑو خود ہی جہاں دل کی صدا لے جائے
[/font]​
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]پھر اس کے بعد گر گیا س۔۔ونے کا بھاؤ بھی
اک شام اس نے کان سے جھمکا اتارا تھا
اختر رضا سلیمی[/font]
 

mfdarvesh

محفلین
میرا ہم سفر جو عجیب ہے تو عجیب تر ہوں میں آپ بھی
اسے منزلوں کی خبر نہیں مجھے راستوں کا پتہ نہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
لوگ تو دامن سی لیتے ہیں، جیسے ہو جی لیتے ہیں
عابد ہم دیوانے ہیں جو بال بکھیرے پھرتے ہیں

(سید عابد علی عابد)
 

راجہ صاحب

محفلین
آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں‌
گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
کیا میری ط۔۔۔۔۔۔رح خ۔۔۔انما برباد ہو تم بھی ؟
کیا بات ہے تم گھر کا پتہ کیوں نہیں دیتے ؟
مقبول نق۔۔۔۔۔۔۔ش
(فنون صفحہ 1112) 1973(غزل نمبر)​
[/font]
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ ہیں، ہم ہیں، مے ہے، ساقی ہے
یہ بھی ایک امر اتّفاقی ہے

بے پئے نام تک نہیں لیتا
مجھ کو یہ احترامِ ساقی ہے

(نوح ناروی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہ سوالِ وصل ، نہ عرضِ غم ، نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دل ِزار کے سبھی اختیار چلے گئے


نہ رہا جنونِ رخ وفا، یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جرم ِعشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے


فیض احمد فیض
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top