آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
نہ میں نے اُس کو خطوط لکھے نہ اُس نے میری پناہ چاہی
خود اپنی اپنی جگہ پہ ہم کو ملال کتنا عجیب سا تھا
(نجم الثاقب)
 

محمداحمد

لائبریرین
جو تمھارے دل میں شکوک ہیں تو یہ عہد نامے فضول ہیں
یہ تھمارے خط ہیں سنبھال لو، جو مرے خطوط ہوں پھاڑ دو
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"]
آنکھ کے واس۔۔۔طے آرام نکل آیا ہے
آخری اشک سرِ ش۔۔۔۔ام نکل آیا ہے
آج کے دن سے مجھے آپ اکیلا سمجھیں
آج یاروں سے کوئی کام نکل آیا ہے
شعر تو شعر ہیں کیا ان کا محاصل توقی۔۔۔۔۔ر
اب محبت میں بھی ابہام نکل آیا ہے
توقیر تقی
[/font]
 

مغزل

محفلین
عشق کے مرحلے بھی کتنے ہیں
دل کسی مرحلے میں رہ جاتا
راستا پوچھتا اگر سب سے
میں کہیں راستے میں رہ جاتا
میں نے ساری وضاحتیں کردیں
ورنہ تو مخمصے میں رہ جاتا

نجم الحسن نجمی
 

مغزل

محفلین
[font="urdu_umad_nastaliq"] کل رات اڑ رہے تھے ستارے ہوا کے ساتھ
اور میں اداس بیٹھا ہوا تھا خدا کے ساتھ

یا تو قبولیت کا طریقہ بتا مجھے
یا کہہ تو ہاتھ کاٹ کے رکھدوں دعا کے ساتھ

شمیم روش
[/font]
 

محمد وارث

لائبریرین
میں تو جب جانوں کہ میرے دل کی بیتابی مٹے
کیا ہوا گر آئنے کو تم نے حیراں کر دیا

(تلوک چند محروم)
 

وجی

لائبریرین
بس ایک قدم اٹھا تھا غلط، راہ شوق میں
منزل تمام عمر مجھے ڈھونڈتی ۔۔۔۔۔۔۔رہی
 

مغزل

محفلین
بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہم
الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا

چچا جان (غالب)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top