انشاءجی اب اجنبیوں میں چین سے ساری عمر کٹے جن کی خاطر بستی چھوڑی نام نہ لو ان پیاروں کا
ملائکہ محفلین اگست 6، 2008 #901 انشاءجی اب اجنبیوں میں چین سے ساری عمر کٹے جن کی خاطر بستی چھوڑی نام نہ لو ان پیاروں کا
محمد وارث لائبریرین اگست 7، 2008 #902 بُھولا نہیں میں آج بھی آدابِ جوانی میں آج بھی اوروں کو نصیحت نہیں کرتا (قتیل شفائی)
مغزل محفلین اگست 7، 2008 #903 [font="urdu_umad_nastaliq"] دے رہا ہے اپنی آزادی کو مجبوری کا نام ظالم اپنے شعلہ ِسوزاں کو خود کہتا ہے دود ( 1936ء، ضرب کلیم، 43 ) [/font]
[font="urdu_umad_nastaliq"] دے رہا ہے اپنی آزادی کو مجبوری کا نام ظالم اپنے شعلہ ِسوزاں کو خود کہتا ہے دود ( 1936ء، ضرب کلیم، 43 ) [/font]
خرد اعوان محفلین اگست 8، 2008 #904 نصیر کھیل نہیں ہے شعور ِ ذات و صفات خدا شناس کہاں ، وہ جو خود شناس نہ ہو
خرد اعوان محفلین اگست 10، 2008 #905 انتساب کراچی کے نام خوف کچھ ایسا ہے اس شہر کی گلیوںمیں فراز چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ
انتساب کراچی کے نام خوف کچھ ایسا ہے اس شہر کی گلیوںمیں فراز چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ
زونی محفلین اگست 10، 2008 #906 ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا (مصطفی زیدی)
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا کچے گھڑے نے جیت لی ندی چڑھی ہوئی مضبوط کشتیوں کو کنارا نہیں ملا (مصطفی زیدی)
زینب محفلین اگست 12، 2008 #907 تمہارا عشق کہانی ہے اور کچھ بھی نہیں اور اس کی ہجر نشانی ہے اور کچھ بھی نہیں وہ اور دن تھے جب خواب دیکھتے تھے ہم بس اب تو آنکھ میںپانی ہے اور کچھ بھی نہیں
تمہارا عشق کہانی ہے اور کچھ بھی نہیں اور اس کی ہجر نشانی ہے اور کچھ بھی نہیں وہ اور دن تھے جب خواب دیکھتے تھے ہم بس اب تو آنکھ میںپانی ہے اور کچھ بھی نہیں
ظ ظفری لائبریرین اگست 12، 2008 #908 ہم سجھتے تھے ہمارے بام و در دُھل جائیں گے بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر
طالوت محفلین اگست 12، 2008 #909 اب کہ گر زلزلے آئے تو قیامت ہو گی میرے دلگیر میرے درد کے مارے لوگو کسی غاصب کسی قاتل کسی ظالم کے لیئے خود کو تقسیم نا کرنا میرے پیارے لوگو
اب کہ گر زلزلے آئے تو قیامت ہو گی میرے دلگیر میرے درد کے مارے لوگو کسی غاصب کسی قاتل کسی ظالم کے لیئے خود کو تقسیم نا کرنا میرے پیارے لوگو
زینب محفلین اگست 12، 2008 #910 ہم تو ہر بات تیری بھول چکے تھے لیکن جانے کیوں لوگ تیری یاد دلانے آئے تیرے کوچے میں تیری دید کی خاطر جاناں ہم کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے
ہم تو ہر بات تیری بھول چکے تھے لیکن جانے کیوں لوگ تیری یاد دلانے آئے تیرے کوچے میں تیری دید کی خاطر جاناں ہم کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے
خ خاور حسین محفلین اگست 12، 2008 #911 اے دوست دل کی بزم سجانے کا شکریہ کیسے ادا کروں تیرے انے کا شکریہ وابسطہ ہو چکی ہیں کچھ امیدیں اپ سے امید کے چراغ جلانے کا شکریہ
اے دوست دل کی بزم سجانے کا شکریہ کیسے ادا کروں تیرے انے کا شکریہ وابسطہ ہو چکی ہیں کچھ امیدیں اپ سے امید کے چراغ جلانے کا شکریہ
محمد وارث لائبریرین اگست 12، 2008 #912 دیکھ کر کوچۂ دلدار میں سرمایۂ حُسن مدتوں ناظرِ دل باختہ مزدور رہا (خوشی محمد ناظر)
محمد وارث لائبریرین اگست 13، 2008 #913 رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو ذوق ( سودائی )
زھرا علوی محفلین اگست 13، 2008 #914 رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد ِ نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے۔۔۔ فیض احمد فیض
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد ِ نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے۔۔۔ فیض احمد فیض
محمد وارث لائبریرین اگست 14، 2008 #916 سایہ ساں لگ چلو آتش نہ بہت یار سے تم دشمن و دوست کی آنکھوں میں سماتے ہو عبث (خواجہ حیدر علی آتش)
مغزل محفلین اگست 15، 2008 #917 خود اپنے ٹکڑے گلی سے اٹھا کے لانے پڑے میں خود کو بھول گیا آئنہ بدلتے ہوئے۔۔ علی ساحل ۔۔۔ میرا نیادوست
خود اپنے ٹکڑے گلی سے اٹھا کے لانے پڑے میں خود کو بھول گیا آئنہ بدلتے ہوئے۔۔ علی ساحل ۔۔۔ میرا نیادوست
محمد وارث لائبریرین اگست 16، 2008 #919 دل تھا اک شعلہ مگر بیت گئے دن وہ قتیل اب کریدو نہ اسے راکھ میں کیا رکھّا ہے
طالوت محفلین اگست 17، 2008 #920 ہم شمع یقین کے پروانے شعلوں سے محبت کرتے ہیں اے زیست ! ہماری راہ سے ہٹ ہم موت کی عزت کرتے ہیں