آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جذبِ وفا سے کام لیا اور پی گئے
ساقی سے بڑ ھ کے جام لیا اور پی گئے
معلوم جب ہوا کہ مئے ناب ہے حرام
اللہ میاں کا نام لیا اور پی گئے۔
 

محمداحمد

لائبریرین


شاعری شوق اک عمر کا تھا
عاشقی روگ عمر بھر کا تھا
چاند نکلا تو ہم نے یہ جانا
وہ ساتھی صرف سفر کا تھا

 

مغزل

محفلین
بحر سے خار ج ہیں اس لیئے پوچھ بیٹھا ۔۔
خیرمعذرت چاہتا ہوں۔

شاعری شوق اک عمر کا تھا
( قافیہ عُمَر ہورہا ہے) جبکہ عمَر نام ہے ۔۔ صحیحی لفظ عمر ہے

عاشقی روگ عمر بھر کا تھا
اس مصرع کی بحر مصرع اولیٰ کی نسبت بدل رہی ہے
چاند نکلا تو ہم نے یہ جانا
یہ مصرع درج بالا مصرع کی بحر میں ہے

وہ ساتھی صرف سفر کا تھا
یہ مصرع بھی بحر سے خارج ہے ۔۔

میں نے اس لیئے پوچھ لیا ۔۔ کہ ممکن ہے کہ بحر میری گرفت میں نہ آرہی ہو۔
بہر کیف سلسلہ کا حسن مجروح ہونے سے پیشتر ۔۔ ہی ایک شعر اسی سلسلے میں:


[font="urdu_umad_nastaliq"]
گنگنا تا جا رہا تھا اک فقیر
دھوپ رہتی ہے نہ سایہ دیر تک​
[/font]
 

محمداحمد

لائبریرین
بحر سے خار ج ہیں اس لیئے پوچھ بیٹھا ۔۔
خیرمعذرت چاہتا ہوں۔

شاعری شوق اک عمر کا تھا
( قافیہ عُمَر ہورہا ہے) جبکہ عمَر نام ہے ۔۔ صحیحی لفظ عمر ہے

عاشقی روگ عمر بھر کا تھا
اس مصرع کی بحر مصرع اولیٰ کی نسبت بدل رہی ہے
چاند نکلا تو ہم نے یہ جانا
یہ مصرع درج بالا مصرع کی بحر میں ہے

وہ ساتھی صرف سفر کا تھا
یہ مصرع بھی بحر سے خارج ہے ۔۔

میں نے اس لیئے پوچھ لیا ۔۔ کہ ممکن ہے کہ بحر میری گرفت میں نہ آرہی ہو۔
بہر کیف سلسلہ کا حسن مجروح ہونے سے پیشتر ۔۔ ہی ایک شعر اسی سلسلے میں:


[font="urdu_umad_nastaliq"]
گنگنا تا جا رہا تھا اک فقیر
دھوپ رہتی ہے نہ سایہ دیر تک​
[/font]

بھائی بہت شکریہ!

کل کچھ جلدی میں تھا اس لئے جان چھڑا لی تھی۔ :grin:

آپ کا کہنا بجا ہے پہلا اور چوتھا مصرع خارج از بحر ہے۔ اور پہلے مصرعے میں‌ لفظ "عمر" غلط (مستعمل ) تلفظ کے ساتھ باندھا گیا ہے جبکہ دوسرے مصرعے میں‌ یہی لفظ ٹھیک باندھا ہے۔

توجہ کے لئے ممنون اور زحمت کے معذرت خواہ ہوں۔

خوش رہیے۔
 

مغزل

محفلین
تمھارے نام کی ہچکی تھی ہونٹوں پرسمٹنے کو
میں س۔۔۔نّاٹ۔ا مک۔م۔ل ک۔رنے والا تھ۔۔ا ک۔ہ تم آئے
لیاقت علی عاصم
 

مغزل

محفلین
یک بہ یک مایوسیاں حیرت بہ داماں ہو گئیں
آپ کی آمد سے اب راتیں درخشاں ہوگئیں
غیر کی باتوں کو سن کر آپ کا دیکھا جمال
کان کافر ہوگئے ، آنکھیں مسلماں ہوگئیں
نوید غزالی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top