آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاروقی

معطل
کٹھن ہے راہگزر تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو

تمام عُمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
 

مغزل

محفلین
ذکر اس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز
گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں

احمد فراز
 

محمداحمد

لائبریرین
چارہ سازوں کی چارہ سازی سے درد بدنام تو نہیں ہوگا
ہاں دوا دو مگر یہ بتلا دو مجھ کو آرام تو نہیں ہو گا

جون ایلیا
 

مغزل

محفلین
کہیں شعور میں صدیوں کا خوف زندہ تھا
میں شاخِ عصر پہ بیٹھا ہوا پرندہ تھا
پھر ایک رات مجھی پر جھپٹ پڑا مرا ضبط
میں جس کو پال رہا تھا کوئی درندہ تھا

توقیر تقی (بورے والا)
 

فاروقی

معطل
چھو لیں اسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں
تارے بھی رات میری طرح مخمصے میں تھے

جگنو، ستارے، آنکھ، صبا ، تتلیاں، چراغ
سب اپنے اپنے غم کے کسی سلسلے میں تھے
 

محمد وارث

لائبریرین
چھو لیں اسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں
تارے بھی رات میری طرح مخمصے میں تھے

جگنو، ستارے، آنکھ، صبا ، تتلیاں، چراغ
سب اپنے اپنے غم کے کسی سلسلے میں تھے


لا جواب، ان اشعار کے خالق کو سات سلام، واہ واہ واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
بے شک جناب ۔۔ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔۔ بہت خوب اشعار ہیں۔
۔ فاروقی بھیا ۔۔ مکمل کلام اور شاعر کا نام ہوسکے تو فراہم کیجئے۔


کچھ شعر:

پیار کا بادل جب برسا ہم دونوں پر
پہلے اس نے دل لکھا ہم دونوں پر
نرم ہوا اور پتوں میں سرگوشی تھی
دنیا بھر کو شک گزرا ہم دونوں پر
پھولوں میں جب خوشبو آنے لگتی ہے
وہ لمحہ بھی آپہنچا ہم دونوں پر
پہلے بھی کچھ عشق کے قصّے تھے ورنہ
یہ الزام بھی آجاتا ہم دونوں پر

نیّر ندیم (شاعر، کالم نگار ’’جنگ‘‘)
 

زونی

محفلین
شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے



(احمد فراز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top