جن کو بڑا مانا میں نے فرحت وہ یہ کیوں بھول گئے کچھ گوشے میرے جیون کے بالکل میرے ذاتی تھے
ملائکہ محفلین ستمبر 8، 2008 #61 جن کو بڑا مانا میں نے فرحت وہ یہ کیوں بھول گئے کچھ گوشے میرے جیون کے بالکل میرے ذاتی تھے
مغزل محفلین ستمبر 8، 2008 #62 موت کے فرشتے میںاک کشش تو ہے ثروت لوگ سچ ہی کہتے ہیں خود کشی کے بارے میں ثروت حسین
فاروقی معطل ستمبر 8، 2008 #63 ہزاروں حواہشیں ایسی کہ ہر حواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے
نوید صادق محفلین ستمبر 8، 2008 #64 کچھ ایسے بھی ہیں تہی دست و بے نوا جن سے ملائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہات کی جائے شاعر: محشر بدایونی
محمد وارث لائبریرین ستمبر 8، 2008 #65 farooqi1 نے کہا: ہزاروں حواہشیں ایسی کہ ہر حواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حضور، خلد آشیانی مرزا نوشہ کو تو نہ تڑپائیں، ہمارے دل کا جو خون ہوا سو ہوا ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
farooqi1 نے کہا: ہزاروں حواہشیں ایسی کہ ہر حواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ حضور، خلد آشیانی مرزا نوشہ کو تو نہ تڑپائیں، ہمارے دل کا جو خون ہوا سو ہوا ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
محمد وارث لائبریرین ستمبر 8، 2008 #66 ہوئی اس دَور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامی پھر آیا وہ زمانہ جب جہاں میں جامِ جَم نکلے (غالب)
فرحت کیانی لائبریرین ستمبر 8، 2008 #67 تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی مگر یہ گرہ اب کے مرے دل میں پڑی ہو جیسے احمد فراز
امیداورمحبت محفلین ستمبر 8، 2008 #68 کہیں اور بھی ہوجاؤں نہ ریزہ ریزہ ایسا ٹوٹا ہوں کی جڑتے ہوئے ڈر لگتا ہے (سعود عثمانی)
ملائکہ محفلین ستمبر 9، 2008 #69 میں اور اس کو بھولوں ناصر کیسی باتیں کرتے ہو صورت تو پھر صورت ہے وہ نام بھی پیارا لگتا ہے
فرخ منظور لائبریرین ستمبر 9، 2008 #70 لاگ اگر دل کو نہیں، لطف نہیں جینے کا الجھے سلجھے کسو کاکل کے گرفتار رہو (میر تقی میر)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 9، 2008 #71 مل ہی جائے گی کبھی منزلِ لیلٰی اقبال کوئی دن اور ابھی بادیہ پیمائی کر
نوید صادق محفلین ستمبر 10، 2008 #72 اپنا شیوہ نہیں کجی یوں تو یار جی ٹیڑھے بانکے ہم ہیں شاعر: میر تقی میر
مغزل محفلین ستمبر 10، 2008 #73 ہے کوئی جوہری اشکوں کے نگینوں کا یہاں ؟ آنکھ بازار میں اک جنسِ گراں لائی ہے میر
فرحت کیانی لائبریرین ستمبر 11، 2008 #74 یہ دہن زخم کی صورت ہے چہرے پر مرے یا مرے زخم بھر یا مجھے گویائی دے احمد فراز
مغزل محفلین ستمبر 12، 2008 #75 یہ دہن زخم کی صورت ہے چہرے پر مرے یا مرے زخم کو بھر یا مجھے گویائی دے احمد فراز خدا رکھے تمھیں رنگِ حنا سےاتنا ڈرتے ہو ابھی تو سیکڑوں کے خوں بہانے ہیں جواں ہوکر استاد قمر جلالوی
یہ دہن زخم کی صورت ہے چہرے پر مرے یا مرے زخم کو بھر یا مجھے گویائی دے احمد فراز خدا رکھے تمھیں رنگِ حنا سےاتنا ڈرتے ہو ابھی تو سیکڑوں کے خوں بہانے ہیں جواں ہوکر استاد قمر جلالوی
مغزل محفلین ستمبر 12، 2008 #77 ہاں مت کھائیو فریبِ ہستی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے مرزا اسدا للہ خاں غالب
مغزل محفلین ستمبر 12، 2008 #79 پہلے بھی کچھ عشق کے قصّے تھے ورنہ یہ الزام بھی آجاتا ہم دونوں پر نیّر ندیم