مغزل

محفلین
مغزل
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم
مغزل
میری قسمت کے تم ستارے ہو، زندگی سے بھی مجھ کو پیارے ہو
سامنے تم نہ ہو تو مر جاؤں، بن تمھارے مجھے قرار نہیں:rose::rose:

پگلی ی ی ی ۔۔۔۔۔ :angel::lovestruck::lovestruck:
میں قربان جاؤں ۔۔۔:blushing:

سن صوم و صلوٰۃِ عشق کب مجھ سے قضا ہے تو
تجھ نین وضو سے ہوں مفرورِ عبادت نئیں !!!
م۔م۔مغل ؔ
 

پپو

محفلین
ان آبلوں سے پاؤں کے اکتا گیا تھا میں
جی خوش ہوا ہے راہ کو پر خار دیکھ کر
 

مغزل

محفلین
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام !
مجھے اور کوئی کام بھی نہیں آتا !!!!!!!
غلام محمد قاصر
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تم محبت میں کہاں سود و زیاں لے آئے
عشق کا نام خِرد ہے نہ جنوں ہے ، یوں ہے

اب تم آئے ہو میری جان تماشا کرنے
اب تو دریا میں تلاطم نہ سکوں ہے ، یوں ہے
 

کاشفی

محفلین
شبِ وصل ایسی کھلی چاندنی
وہ گھبرا کے بولےسحر ہوگئی
(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
ازل سے ہے جنہیں عشق علی ابنِ ابی طالب
وہ کیا جانیں بھلا دل اور سے کیونکر لگاتے ہیں
(شاعر: نام مجھے معلوم نہیں)
 

کاشفی

محفلین
خُدا ہی کو فقط حاصل ہےحقِ دلبری اکبر
دیا دل جس نے دُنیا کو حقیقت میں وہ مشرک ہے
(جلال الدین اکبر)
 
Top