خدا کی شان وہ میرا تڑپنا دل لگی سمجھیں کسی کی جان جاتی ہے کسی کا دل بہلتا ہے اکبر الہٰ آبادی
ص صائمہ شاہ محفلین جولائی 19، 2012 #481 خدا کی شان وہ میرا تڑپنا دل لگی سمجھیں کسی کی جان جاتی ہے کسی کا دل بہلتا ہے اکبر الہٰ آبادی
باباجی محفلین جولائی 19، 2012 #482 گر سیاہ بخت ہی ہونا تھا نصیبوں میں میرے زُلف ہوتا یا تیرے رُخسار پہ میں تِل ہوتا
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 19، 2012 #483 یہی آنا جانا ہے زندگی، کہیں دوستی کہیں اجنبی یہی رشتہ کار ِ حیات ہے، کبھی قرب کا کبھی دور کا ملے اس میں لوگ رواں دواں، کوئی بے وفا کوئی با وفا کٹی عمر اپنی یہاں وہاں، کہیں دل لگا کہ نہیں لگا
یہی آنا جانا ہے زندگی، کہیں دوستی کہیں اجنبی یہی رشتہ کار ِ حیات ہے، کبھی قرب کا کبھی دور کا ملے اس میں لوگ رواں دواں، کوئی بے وفا کوئی با وفا کٹی عمر اپنی یہاں وہاں، کہیں دل لگا کہ نہیں لگا
زبیر مرزا محفلین جولائی 19، 2012 #484 انجان سی راہوں پہ نکلے جو کبھی ہم ہرگام پہ کھوئی ہوئی اک یاد ملی ہے
زبیر مرزا محفلین جولائی 24، 2012 #485 ہم خستہ دل ہیں تجھ سے بھی نازک مزاج تر تیوری چڑھائی تُو نے تو یاں جی نکل گیا
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 24، 2012 #486 اور میرے پاس کیا ھے دینے کو؟ دیکھ کر تجھکو رؤے دیتا ھوں (خدائے سخن میر تقی میر)
قرۃالعین اعوان لائبریرین جولائی 24، 2012 #487 اے دردِ عشق !ہے گہرِ آب دار تو نا محرموں میں دیکھ نا ہو آشکار تو!
قرۃالعین اعوان لائبریرین جولائی 24، 2012 #488 عشق کے مضراب سے نغمئہ تارِ حیات عشق سے نورِحیات،عشق سے نارِ حیات
کاشفی محفلین جولائی 24، 2012 #489 یہ کیا مذاق فرشتوں کو آج سوجھا ہے ہجومِ حشر میں لے آئے ہیں پلا کے مجھے تمام عمر کے شکوے مٹائے جاتے ہیں وہ دیکھتے ہیں دمِ نزع مُسکرا کے مجھے (ریاض خیر آبادی)
یہ کیا مذاق فرشتوں کو آج سوجھا ہے ہجومِ حشر میں لے آئے ہیں پلا کے مجھے تمام عمر کے شکوے مٹائے جاتے ہیں وہ دیکھتے ہیں دمِ نزع مُسکرا کے مجھے (ریاض خیر آبادی)
قرۃالعین اعوان لائبریرین جولائی 24، 2012 #490 اے ذوقِ طلب عشق کی منزل نہیں کوئی کیا غم ہے جو منزل کا نشاں کچھ بھی نہیں ہے کیفی جو شکستہ نہ ہو وہ شیشئہ دل کیا جو درد نہ ہو راحتِ جاں کچھ بھی نہیں ہے
اے ذوقِ طلب عشق کی منزل نہیں کوئی کیا غم ہے جو منزل کا نشاں کچھ بھی نہیں ہے کیفی جو شکستہ نہ ہو وہ شیشئہ دل کیا جو درد نہ ہو راحتِ جاں کچھ بھی نہیں ہے
کاشفی محفلین جولائی 25، 2012 #492 حسینوں کی بھری محفل ہو، ہم ہوں ریاض اک چلبلا سا دل ہو، ہم ہوں (ریاض خیرآبادی)
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 25، 2012 #493 دم آخر تیرا دیوانہ تڑپا ہے کہ زنداں میں پڑے ہیں جابجا ٹوٹی ہوئی زنجیر کے ٹکڑے
قرۃالعین اعوان لائبریرین جولائی 25، 2012 #494 اچھّا ہے دل رہے یونہی نا کا مِ تمنّا بنتے ہوئے دیکھا ہے محبّت کو ہوس بھی
زبیر مرزا محفلین جولائی 25، 2012 #495 وہ بھی رودے گا اُسے حال سنائیں کیسےموم کاگھرہے چراغوں کوجلائیں کیسےڈب ڈبائی ہوئی آنکھوں کاخیال آتاہےاُٹھہ کہ محفل سےتیری جائیں توجائیں کیسے
وہ بھی رودے گا اُسے حال سنائیں کیسےموم کاگھرہے چراغوں کوجلائیں کیسےڈب ڈبائی ہوئی آنکھوں کاخیال آتاہےاُٹھہ کہ محفل سےتیری جائیں توجائیں کیسے
مدیحہ گیلانی محفلین جولائی 26، 2012 #496 سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی با ت نہیں ...
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 26، 2012 #497 آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والے اپنے ہمسائے کے گھر فاقہ نہیں ہونے دیتے مجھکو جھکنے نہیں دیتا ہے ضرورت کا پہاڑ میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والے اپنے ہمسائے کے گھر فاقہ نہیں ہونے دیتے مجھکو جھکنے نہیں دیتا ہے ضرورت کا پہاڑ میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
قرۃالعین اعوان لائبریرین جولائی 26، 2012 #498 اب رنگِ التفات بھی ہے چشمِ ناز میں اے دل سنبھل! یہ عشق کا نازک مقام ہے
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 27، 2012 #499 آواز دے کر دیکھ لو شائد وہ مل ہی جائے ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
کاشفی محفلین جولائی 28، 2012 #500 رہنے کیا آئے تھے دُنیا میں امیر سیر کرلی اور اپنے گھر چلے (امیر مینائی)