تو اک چراغ جہان دگر ہے کیا جانے ہم اس زمین پہ کس طرح شب گذارتے ہیں عرفان صدیقی
مدیحہ گیلانی محفلین ستمبر 13، 2013 #861 تو اک چراغ جہان دگر ہے کیا جانے ہم اس زمین پہ کس طرح شب گذارتے ہیں عرفان صدیقی
مدیحہ گیلانی محفلین ستمبر 17، 2013 #862 ہر حال میں ان کی موجِ کرم تھی چارہ گرِ ادبار و الم حد سے گزری جب تلخی ء غم ، لطفِ شہِ بطحا اور ہوا اندازِ پذیرائی سے ہوا رنگ ان کی محبت کا گہرا رحمت کے دریچے اور کھلے ، مدحت کا تقاضا اور ہوا حفیظ تائب
ہر حال میں ان کی موجِ کرم تھی چارہ گرِ ادبار و الم حد سے گزری جب تلخی ء غم ، لطفِ شہِ بطحا اور ہوا اندازِ پذیرائی سے ہوا رنگ ان کی محبت کا گہرا رحمت کے دریچے اور کھلے ، مدحت کا تقاضا اور ہوا حفیظ تائب
ص صائمہ شاہ محفلین ستمبر 28، 2013 #863 دل دینے کی ایسی حرکت اُن نے نہیں کی جب تک جیے گا میر پشیمان رہے گا میر تقی میر
ص صائمہ شاہ محفلین ستمبر 28، 2013 #864 دل سے ہر وقت کوئی کہتا ہے میں نہیں تجھ سے جدا غور سے سُن ناصر کاظمی
محمد عادل عزیز محفلین اکتوبر 2، 2013 #865 میرے کاسے میں تو اک سوت کی انٹی بھی نہ تھی نام لکھوا دیا یوسف کے خریداروں میں
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2013 #866 میر کے دین و مذہب کا کیا پوچھتے ہو تم، اس نے تو قشقہ کھینچا ، دیر میں بیٹھا، کب کا ترک اسلام کیا (میر تقی میر)
میر کے دین و مذہب کا کیا پوچھتے ہو تم، اس نے تو قشقہ کھینچا ، دیر میں بیٹھا، کب کا ترک اسلام کیا (میر تقی میر)
فلک شیر محفلین اکتوبر 3، 2013 #867 آنس تم بھی سامنے رکھ کرآئینہ زورسے اک آواز لگاؤ ،لوٹ آؤ! آنس معین
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 4، 2013 #868 چلو اب فیصلہ چھوڑیں اُسی پر ہمارے درمیاں جو تیسرا ہے عبیداللہ علیم
کاشفی محفلین اکتوبر 4، 2013 #869 جگر کسی کا جلے دل جلے دماغ جلے وہ کہہ گئے ہیں کہ آئیں گے ہم چراغ جلے (غلام مصطفیٰ خان یک رنگ)
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #870 یہ عہدِ کم نگہی، اِس میں قدرِ جوہر کیا غزالِ دشتِ سگاں ہوں، مرا مقدر کیا خالد علیگ
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #871 فقیرِ راہ گزر تھے کسی کو کیا دیتے مگر یہی کہ وہ ملتا تو ہم دعا دیتے گھروں میں آگ لگا کر بھی کیا ملا خالد دلوں میں آگ لگی تھی اُسے بجھا دیتے خالد علیگ
فقیرِ راہ گزر تھے کسی کو کیا دیتے مگر یہی کہ وہ ملتا تو ہم دعا دیتے گھروں میں آگ لگا کر بھی کیا ملا خالد دلوں میں آگ لگی تھی اُسے بجھا دیتے خالد علیگ
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #872 موتی تو نہیں تھے کوئی پلکوں سے جو چُنتا ہم آنکھ سے ٹپکے ہوئے آنسو کی طرح تھے خالد علیگ
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #873 اِک صفحہ پڑھ لیا تھا جنوں کی کتاب کا اب تک خرد کو ہوش نہیں ہے جواب کا خالد علیگ
محمداحمد لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #874 شہرِ آسیب میں آنکھیں ہی نہیں ہیں کافی اُلٹا لٹکو گے تو پھر سیدھا نظر آئے گا شاعر : نامعلوم
حسان خان لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #875 کبھی موسم بھی آ ہی جائے گا پرہیزگاری کا شرابِ تیز لا ساقی کہ ہنگامِ جوانی ہے (مولانا ظفر علی خان)
حسان خان لائبریرین اکتوبر 5، 2013 #876 کہنے کو اہلِ علم کی کوئی کمی نہیں لیکن خود اپنی فکر، خود اپنی نظر کہاں (جگر مرادآبادی) در ملکِ دلم شاہِ جنوں لائے ہیں تشریف اے عقل و خرد اب چلو باہر کو سدھارو (شاہ نیاز بریلوی)
کہنے کو اہلِ علم کی کوئی کمی نہیں لیکن خود اپنی فکر، خود اپنی نظر کہاں (جگر مرادآبادی) در ملکِ دلم شاہِ جنوں لائے ہیں تشریف اے عقل و خرد اب چلو باہر کو سدھارو (شاہ نیاز بریلوی)
مدیحہ گیلانی محفلین اکتوبر 5، 2013 #877 دِلوں کی جگمگاتی بستیاں تاراج کرتے ہیں بہی جو لوگ لگتے ہیں نہایت عام سے، پہلے امجد اسلام امجد
کاشفی محفلین اکتوبر 5، 2013 #878 نہ جانے کون سی ساعت چمن سے بچھڑے تھے کہ آنکھ بھر کے نہ پھر سوئے گلستاں دیکھا (قائم چاند پوری)
کاشفی محفلین اکتوبر 5، 2013 #879 مجھے شادابیء صحنِ چمن سے خوف آتا ہے یہی انداز تھے جب لٹ گئی تھی زندگی اپنی (ظہیر کاشمیری)
شیزان لائبریرین اکتوبر 6، 2013 #880 ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں