showbee

محفلین
احتجاج

------ اور سنا ہے
ایک چمگادڑ چنبیلی کے مہکتے کنج میں دم توڑتی
دیکھی گئی ہے
سُنا ہے خوشبوؤں میں اُس کا دم گھٹنے لگا تھا
اور ننھے پھول سورج بن کے اُس کی بے یقین
آنکھوں میں اُترے جا رہے تھے
ادہر بستی کے ایک ویران اور سنسان قبرستان
میں چمگادڑوں کا ایک جلسہ ہو رہا ہے
ہر طرف سے ایک ہی آواز آئے جارہی ہے
ایک ہی نعرہ سُنائی دے رہا ہے
سیہ راتوں کے پروردہ پرندوں کو چنبیلی کے مہکتے کنج
کا انعام ملنا چاہیے
ہر اک سورج کو رستے میں غبارِ شام ملنا چاہیے
 

showbee

محفلین
بدلا جو وقت، گہری رفاقت بدل گئی
سورج ڈھلا تو سائے کی صورت بدل گئی
اِک عمر تک میں اُسکی ضرورت بنا رہا
پھر یوں ہوا کہ اُسکی ضرورت بدل گئی
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم لوگ کہ جو گرتے مکانوں کے مکیں ہیں
پلکیں بھی جھپک سکتے نہیں نیند کے ڈر سے

محسن چنگیزی
 

محمداحمد

لائبریرین
دئیے سے پوچھتے ہیں،کچھ ہوا سے بات کرتے ہیں
کہ ٹل جائے گی کب تک ابتلا سے بات کرتے ہیں
بہت مشکل زمانہ ہے محبت مر بھی سکتی ہے
تو چل کر اپنے اپنے بے وفا سے بات کرتے ہیں

محسن چنگیزی
 

محمداحمد

لائبریرین
میزان و تیغ و خلعت و منصب مزے میں ہیں
سب کررہے ہیں آہ و فغاں، سب مزے میں ہیں

افتخار عارف
 

نظام الدین

محفلین
مرے دل کو شوق فغاں نہیں، مرے لب تک آتی دعا نہیں

وہ دہن ہوں جس میں زباں نہیں، وہ جرس ہوں جس میں صدا نہیں

(آتش)​
 

شزہ مغل

محفلین
گزرتے وقت کی ہر چاپ سے میں ڈرتا ہوں
نہ جانے کون سا لمحہ اُداس کر جائے

(مشفق خواجہ - عبدالحئی)
واہ واہ واہ۔۔۔۔
کبھی کبھی ماضی کی یاد سے بچنا پڑتا ہے۔ وہ کس طرح سے ہے کہ
یاد ماضی عذاب ہے الہی
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا​
(ٹھیک سے شعر یاد نہیں۔ اصلاح کر دیجیئے گا)
 

showbee

محفلین
تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں

اپنے جھوٹے دکھ سے تم کوکب تک دکھ پہنچاؤں گا

تم تو وفا میں سرگرداں ہو شوق میں رقصاں رہتی ہو

مجھ کو زوالِ شوق کا غم ہے میں پاگل ہو جاؤں گا

جیت کے مجھ کو خوش مت ہونا میں تو اک پچھتاوا ہوں

کھوؤں گا ، کڑھتا رہوں گا ، پاؤں گا ،پچھتاؤں گا

عہدِ رفاقت ٹھیک ہے لیکن مجھ کو ایسالگتا ہے

تم میرے ساتھ رہو گی میں تنہا رہ جاؤں گا

شام کہ اکثر بیٹھے بیٹھے دل کچھ ڈوبنے لگتا ہے

تم مجھ کو اتنا نہ چاہوں میں شاید مر جاؤں گا

عشق کسی منزل میں آ کر اتنا بھی بے فکر نہ رہو

اب بستر پر لیٹوں گا میں لیٹتے ہی سو جاؤں گا
 

شزہ مغل

محفلین
تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں
اپنے جھوٹے دکھ سے تم کوکب تک دکھ پہنچاؤں گا۔۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ بہت مشکل ہوتا ہے اپنی خطا مان کے اقرار کرنا۔ آپ نے کر دکھایا۔۔۔

تم اپنی نظر سے گر جاتے اور جیتے جی مر جاتے
اب بھی "شزہؔ" گر نہ کرتے تم جرموں کا اقرار
 
آخری تدوین:

showbee

محفلین
ھاھاھاھاھا۔۔ سہی کہا۔ ۔ ویسے میں نے کوئی نہ اِقرار کیا نہ اِنکار ۔ ۔ :arrogant:
 
Top