کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید ملک

محفلین
جب اپنا اپنا رستہ ہے ، جب اپنی اپنی منزل ہے
تو کیوں مجھ پر سوال اتنے ، یہاں کیوں ہو،وہاں کیوں ہو
 

محمد وارث

لائبریرین
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالمِ نو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا


(احمد ندیم قاسمی)

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
عشق کی عظمت نہ ہر گز جیتے جی کم کیجیے
جان دے دیجیے مگر آنکھیں نہ پُر نم کیجیے

(جگر مراد آبادی)

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خدا کرے میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو

خدا کرے میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو


(احمد ندیم قاسمی)

۔
 

Dilkash

محفلین
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رھے صدیوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ھو
قاسمی رحمہ
 

فاتح

لائبریرین
تہذیبِ جنوں کار پہ تنقید کا حق ہے
گِرتی ہوئی دیوار پہ تنقید کا حق ہے

ہاں! میں نے لہُو اپنا گلستاں کو دیا ہے
مُجھ کو گُل و گلزار پہ تنقید کا حق ہے​
(ساغر صدیقی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top