آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی اس دھاگے میں مجھ کو ڈانٹ اتنی پڑی شروع میں کہ بس!
اب میں آپ کے پیچھے چھپ کر آ گیا ہوں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے کوئی غلط ڈش بنا دی ہو گی، نمک کی جگہ چینی یا شکر کی جگہ مرچیں ڈال دی ہوں گی، تو ڈانٹ تو پڑنی ہی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری ہے کہ صرف اتوار کو ہی بازار کا کھایا جائے، اور دن نہیں کھا سکتے کیا؟
 

تیشہ

محفلین
ضروری ہے کہ صرف اتوار کو ہی بازار کا کھایا جائے، اور دن نہیں کھا سکتے کیا؟





کھاتی ہوں ناں ، منگل والے دن باہر کا کھانا گھر آتا ہے ، اور اتوار کو ہم باہر ہوتے ہیں تو باہر سے کھاپی کے لوٹتے ہیں ، اب مجھ سے نہیں :( سارا ہفتہ گھر کا کھانے ہوتا ،
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے اتوار اور منگل کو آپ کے ہاں نہ آیا جائے نہیں تو بازار کا کھانا ملے گا۔
 

تیشہ

محفلین
اس کا مطلب ہے اتوار اور منگل کو آپ کے ہاں نہ آیا جائے نہیں تو بازار کا کھانا ملے گا۔




مہمانوں کو تو میں کھلاتی ہی باہر کے ہوں :lol::lol: مجھ سے بیک وقت کئی کام نہیں ہوتے کہ
کوئی آجائے اسے کمپنی بھی دی جائے اور کچن کے کام بھی کئے جائیں :confused:

اب چھوٹی بہن آرہی ہے ناں ،رہے گی میرے گھر تو وہ پکایا کرے گی میں کھایا کروں گی :lol: وہ بہت مزے مزے کے اور چٹ پٹے بناتی ہیں ،، کچھ میں بھی کھانے کی طرف سے ریلیکس ہوجاؤں گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی کہ مہمان یا تو باہر کا کھائیں یا خود پکائیں اور کھائیں اور آپ کو بھی کھلائیں۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں۔۔۔اس وقت سویاں کھا رہی ہوں:)۔۔
آپ کیسی ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارا ، سویاں خود بنائی ہیں کیا ؟ میں ناشتہ کر چکی ، ابھی بجلی موجود ہے تو یہاں کے کچھ کام نبٹانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ اور فلو سے بھی نمٹنا پڑ گیا ہے ان دنوں اپنی کوتاہی سے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top