سارا ، سویاں خود بنائی ہیں کیا ؟ میں ناشتہ کر چکی ، ابھی بجلی موجود ہے تو یہاں کے کچھ کام نبٹانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ اور فلو سے بھی نمٹنا پڑ گیا ہے ان دنوں اپنی کوتاہی سے
نہ میں میٹھا شوق سے بناتی ہوں نہ ہی کھاتی ہوں اگر کوئی بنا دے تو چکھ لیتی ہوں۔۔بھابھی نے بنائی تھی انہیں میٹھا بہت پسند ہے اکثر کچھ نہ کچھ بناتی رہتی ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔
ابھی تک تو کچھ نہیں کھایا، رات کے دس بج گئے ہیں، خاتونِ خانہ درس پر گئی ہوئی ہیں۔ اب واپس آئیں گی تو کچھ کھانے کو ملے گا۔ ویسے شنید ہے کہ گھر میں دال پکا کر گئی تھیں۔