آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
اچھا :? آپ نے بھی بنایا تھا :lol: :lol:

تو بنایا تھا نا پرسوں ، اور کل میں ناشتہ ،لنچ،ڈنر سب کچھ باہر سے ہی کرکے لوٹی تھی اور آج پیزا ہٹ سے پیزا منگوایا ۔ :?


چھوٹے بھیا ، آپکے جیسے میرا بھی کری اک دو دن نکلتے ہیں کہ بچے بھی روٹی شوق سے نہیں کھاتے اور میں بھی ۔ :?
اور ویسے ہر دوسرے دن میں نے لازمی دو سالن اور سویٹدش بنانی ہوتی ہے چاہے کھائیں یا نہ مگر بنتی لازمی ہے ،
 

تیلے شاہ

محفلین
پتہ نہیں کیا کھایا
ایک انڈین ریسٹورنٹ میں گیا تھا
کوئی چکن 65 تھا
سامبر تھا اور پتہ نہیں کوئی سالن بھی تھا
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

رات کوپکایاکیاہاں یہ روز روز کاپکانااورپھرکھانابھی ایک روزنامچے کی طرح ہے کہ روزکچھ نہ کچھ ضرور کھاؤ اورپردیس میں ظاہر ہے کہ پکائیں گے نہیں توہوٹلینگ کریں گے ہاں تو بات ہورہی تھی پکانے کی توچچاجان لے کرآئے شلجم میں نے خریدے آلو اورپالک پھر ان کو پکایاباقی کا مجھے علم نہیں لیکن مجھے توپسندآیااورچچاجان نے بھی کہا کہ آج بہت اچھابناہے یہ سالن۔
ظاہرسی بات ہے کہ یہ اب سالن چلے گاایک دو دن اس کے بعدآئيں گے کہ کیابنایا۔


والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
آج دفتر کے کام سے باہر گیا ہوا تھا اور گھر سے بہت دور تھا تو سفری کھانا کہہ لیں، یعنی کہ ہلکا پھلکا کھا لیا۔ اب ساری کسر رات کو نکال لیں گے، ویسے بھی کچھ مہمان مدعو ہیں۔ تو ۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top