ایک پاؤ کلو گوشت لے لیں، میں ایک پاؤ ہی بناتا ہوںکہ تین دن سے زیادہ ایک ہی سالن نہیںکھایا جاتا
اور ایک نارمل پیاز باریک کاٹ کر درمیانی آنچ پر سنہری کرلیں اور پھر ایک درمیانی ٹماٹر چھوٹا چھوٹا کاٹ کر وہ بھی فرائی کر لیں۔ اس کے بعد گوشت کو ڈالیں اور چمچہ ہلاتے ھوئے اچھی طرح بھونیں۔ جب گوشت کو پیندا لگنا شروع ہو جائے تو پھر اس میںباریک کٹی ہوئی گوبھی ڈال دیں۔ پانی حسبِ ضرورت، یعنی ایک لیٹر جتنا ہو۔ گوبھی بے شک ایک پاؤ جتنی ہو کافی ہے (وہی تین دن والی بات
) اس دوران تھوڑی سی ہلدی بھی ڈال دیں، ورنہ سفید گوبھی بہت لوگ پسند نہیںکرتے۔ ادرک بھی لازمی ہے اور پیاز اور مرچ اور خشک دھنیا تو ویسے ہی ڈلیں گے نا۔ جب گوبھی نصف گل جائے تو ہری مرچ ثابت بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد جب پک جائے اور خوشبو آنے لگ جائے تو اتار کر تھوڑا سا پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں تھوڑی سی یم یم بھی بول دیں
نوٹ: میں نے صرف وہ اجزاء بتائے ہیںجو بیرون ملک آسانی سے مل جائیں، ورنہ تو ہرا دھنیا وغیرہ بھی شامل کرتا