آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
نوید ملک نے کہا:
ماوراء نے کہا:
یہاں تو لگتا ہے سب اتنی اچھی اچھی ڈشز کے نام لکھ کر دل جلانے ہی آتے ہیں۔ :(

آپ دل نہ جلائیں ، چولہا جلائیں اور باری باری بنانا شروع کر دیں سب ڈشز :)

چولہا تو ساری عمر ہی جلانا ہے۔ مزہ تو تب ہے جب دھواں اٹھتا ہوا من و سلویٰ سامنے آ جائے۔۔۔۔پر اتنی اچھی قسمت کہاں۔ بس یہاں کے کھانوں کے نام پڑھ کر منہ میں پانی ہی لایا جا سکتا ہے۔ :(
 

ساجداقبال

محفلین
آلو،مٹر،گاجر

آج میں نے آلو، مٹر، گاجر مکس پکائے۔ اپنے کھانے مجھے ہمیشہ سے پسند ہیں سو بہت انجوائے کیا کھا کے۔۔۔گو آج اتنے مزے کا نہیں تھا۔ مظلومین میں تادم تحریر کوئی شامل نہیں ہوا۔ ویسے بھی میں اکیلا پکاتا اور اکیلا کھاتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
گوبھی گوشت چاول کی روٹی کے ساتھ ۔۔۔ :)
:p
میں نے سوچا کہ دیکھوں، شاید کوئی دوست چاول کی روٹی کو جانتا ہو۔ لیکن شاید کوئی نہیں جانتا، تو چلیں اب میں تفصیل بتا دیتا ہوں

چاول کی روٹی کو سرائیکی میں‌ “چلڑا“ اور اردو اور پنجابی میں چاول کا ڈھوڈا کہتے ہیں۔ اس میں‌چاول کے آٹے کے ساتھ تھوڑا سا گندم کا آٹا بھی مکس کیا جاتا ہے تاکہ یہ ٹوٹ پھوٹ نہ جائے، کچھ لچک ہو۔ اس سے پکانے میں‌آسانی ہو جاتی ہے۔ اس کو بہت ہی کم گاڑھا بنایا جاتا ہے۔ یعنی لئی نما۔ اس کو توے پر تیل پھر اسے ڈال کر پھیلا دیا جاتا ہے اور پھر اس کو حقیقتاً تیل یا گھی سے ترتراتے ہوئے نکالا جاتا ہے۔ اس کو ساتھ عموماً لال والی دال، سرسوں کا ساگ یا پھر اچار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے

کیا درست کہا سارہ خان؟
بالکل درست جناب ۔۔۔۔ اتنی معلومات تو مجھے بھی نہیں ۔۔۔۔آپ تو مجھ سے بھی زیادہ سگھڑ ہیں ۔۔۔۔ :wink:
آپ کی بیوی یقیناً خوش قسمت ہونگی ۔۔۔۔ :p



بلکل کیوں نہیں بچاری سر پھوڑا کرے گی ہائے کس ضدی کے پلے پڑی ۔ :D :D


سوری چھوٹے بھیا ۔ :lol:

:chalo:
 

تیشہ

محفلین
:roll: وہی تو :p ، میں بھی سوچوں میرے آگے زبان چلاتے ہو :D میں نے دوسری بھنوئیں بھی جلا ڈالنی ہیں جو اتفاق سے بچ گئیں ہیں :D :D :D
 

تیشہ

محفلین
:? دیکھا نا میری ہانڈی جلتے جلتے بچی ۔ کہا تھا یاد کروانا ۔ اقراہ عین وقت پر نہ دیکھتی تو جل گئی تھی ۔ :roll:


تمھیں تو میں پاکستان آکر جلاتی ہوں :p :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top