آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
میں چکن قورمہ بنا کر فارغ ہوا ہوں ۔۔ واہ ۔۔ شکل ہی سے کسی اچھے ریسٹورینٹ کا لگ رہا ہے ۔ جس جس کو کھانا ہو اس کو کھلی دعوت ہے ۔ :wink:
 
خرم

محفلین
کل “نور العین“ بٹیا کی سالگرہ تھی۔ ماشاء اللہ ایک برس کی ہو گئیں۔ رات اسی خوشی میں ان کی اماں نے بریانی، چکن روسٹ، شامی کباب اور چنا چاٹ بنائی تھیں۔ کیک “چیز کیک فیکٹری“ کا تھا۔ تو بس آج بھی یہی سب کچھ کھایا جا رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
میں چکن قورمہ بنا کر فارغ ہوا ہوں ۔۔ واہ ۔۔ شکل ہی سے کسی اچھے ریسٹورینٹ کا لگ رہا ہے ۔ جس جس کو کھانا ہو اس کو کھلی دعوت ہے ۔ :wink:

میں تو حلیم کھا چکا نہیں تو شامل ہو ہی جاتا۔ ویسے آپ کا ایک دفعہ کا پکایا ہوا کتنے دن چلتا ہے؟ قیصرانی کا تو تین دن چلتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں تو حلیم کھا چکا نہیں تو شامل ہو ہی جاتا۔ ویسے آپ کا ایک دفعہ کا پکایا ہوا کتنے دن چلتا ہے؟ قیصرانی کا تو تین دن چلتا ہے۔
میرا تو پکایا ہوا زیادہ سے زیادہ اگلے دن ہی تک چلتا ہے کہ جاب سے آنے کے بعد میرا سب سے دلچسپ مشغلہ یہ کھانا بنانا ہی ہے ۔ مجھے تو بہت مزا آتا ہے اور شام کا ٹائم بھی گذر جاتا ہے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ اگر خدانخواستہ ادھر سے جواب ہو بھی جائے تو “ شیف “ کی نوکری تو مل ہی جائے گی۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا اسوقت میں بھی یہی سالن بنا رہی کچن میں رکھ آئی ہوں اب میری ہانڈی نیچے نہ لگے ورنہ میں آپکے ہاں گوبھی گوشت لے جاؤں گی :D :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top