آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، آج اس دھاگے پر ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ آج آپ نے اگر کوئی ڈش بنائی تو اس کے بارے میں‌ لکھیں کہ کیا بنائی، کیسی بنی اور کھانے والے یا مظلومین کا کیا بنا :D

اسی طرح‌ یہ بھی بتانا ہے کہ آج کیا کھایا۔۔۔ کس نے بنایا اور کیسا بنا :) کھاکر آپ مظلوم بنے یا کہ اچھا بنا تھا، کھا کر انجوائے کیا

اگر کوئی دوست ترکیب بھی دینا چاہیں تو مختصر سی ترکیب بھی دے سکتے ہیں‌ :)
 
نوید ملک

محفلین
اچھا سلسلہ ہے قیصرانی بھائی ، اسے دیکھ کر تو مجھے یاد آ گیا کہ میں نے ابھی تک کچھ نہیں کھایا ۔ :( پہلے کھا آؤں پھر بتاتا ہوں
 
سارہ خان

محفلین
زبردست قیصرانی ۔۔۔ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔۔ :)
میں نے تو آج اپنی پسندیدہ ڈش کھائی ہے ۔۔یعنی گوبھی گوشت چاول کی روٹی کے ساتھ ۔۔۔ :)
اور پکایا تو ابھی تک کچھ نہیں ۔۔۔۔ابھی چائے بنانے کا ارادہ ہے ۔۔۔اور ڈنر کے لئے شاید کچھ بنا لوں ۔۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:

شکریہ سارہ خان
 
سارہ خان

محفلین
قیصرانی آپ خود بھی تو بتائے کہ آج کیا پکایا اور کیا کھایا۔۔۔ :) ۔۔ہمیں بھی تو پتا چلے آپ کتنے سگھڑ ہیں ۔۔۔ :wink:
 
الف عین

لائبریرین
منصور یعنی قیصرانی، ممکن ہے کہ نئے آنے والوں کو یہ نام نہ معلوم ہو، نے یہ سلسلہ اپنے اور شاید میرے لئے شروع کیا ہے۔
تو عرض کیا ہے کہ آج دوپہر کو لنچ میں تو شملہ مرچ اور ٹماٹر بنائے تھے۔ رات کو اتوار کا معمول ہے کہ اپنے ایک علی گڑھ کے شاگرد کے گھر جاتا ہوں تو ان کی اہلیہ ٹفن کیریر ساتھ دے دیتی ہیں، جس میں دو پیازہ، کریلے، روٹی اور بریانی تھی۔ سالن کل تک بھی چلے گا۔ دو تین جگہ شام کو چائے وائے ہو گئ تو ڈنر میں صرف بریانی ہی کھا لی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ سارہ خان

میں‌ نے آج کچھ نہیں‌بنایا، کل والا سالن کھایا، لیکن آج آٹا گوندھا، روٹی بنائی اور پھر کھائی :D
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائي منصور(قیصرانی)، بہت اچھادھاگہ کھولاہے آپ نے کہ آپ نے کیاکھایاہے۔
تومیں نے بھی کل والاچنے کاسالن کھایاہے وہ جس نے بھی کھایااس نے بہت تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
آٹاوغیرہ گوندھتے نہیں کیونکہ تنورسے لے روٹی لے آتے ہیں لیکن آٹاگوندھنااورہاتھ سے روٹی پلانابھی ایک بہت انجوائے فل کام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:
کیونکہ یہ سب کچھ میں خودبھی کرتاہوں ایک زمانہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

والسلام
جاویداقبال
 
سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شکریہ سارہ خان

میں‌ نے آج کچھ نہیں‌بنایا، کل والا سالن کھایا، لیکن آج آٹا گوندھا، روٹی بنائی اور پھر کھائی :D
ھمم پھر تو آپ واقعی سگھڑ ہیں ۔۔۔۔آٹا گوندھنا اور روٹی بھی بنانا واقعی آسان کام نہیں ۔۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
گوبھی گوشت چاول کی روٹی کے ساتھ ۔۔۔ :)
:p
میں نے سوچا کہ دیکھوں، شاید کوئی دوست چاول کی روٹی کو جانتا ہو۔ لیکن شاید کوئی نہیں جانتا، تو چلیں اب میں تفصیل بتا دیتا ہوں

چاول کی روٹی کو سرائیکی میں‌ “چلڑا“ اور اردو اور پنجابی میں چاول کا ڈھوڈا کہتے ہیں۔ اس میں‌چاول کے آٹے کے ساتھ تھوڑا سا گندم کا آٹا بھی مکس کیا جاتا ہے تاکہ یہ ٹوٹ پھوٹ نہ جائے، کچھ لچک ہو۔ اس سے پکانے میں‌آسانی ہو جاتی ہے۔ اس کو بہت ہی کم گاڑھا بنایا جاتا ہے۔ یعنی لئی نما۔ اس کو توے پر تیل پھر اسے ڈال کر پھیلا دیا جاتا ہے اور پھر اس کو حقیقتاً تیل یا گھی سے ترتراتے ہوئے نکالا جاتا ہے۔ اس کو ساتھ عموماً لال والی دال، سرسوں کا ساگ یا پھر اچار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے

کیا درست کہا سارہ خان؟
 
بالکل درست جناب ۔۔۔۔ اتنی معلومات تو مجھے بھی نہیں ۔۔۔۔آپ تو مجھ سے بھی زیادہ سگھڑ ہیں ۔۔۔۔ :wink:
آپ کی بیوی یقیناً خوش قسمت ہونگی ۔۔۔۔ :p
 
حجاب

محفلین
واہ قیصرانی میں آج ہی سوچ رہی تھی کہ ایسا کوئی سلسلہ شروع کیا جائے اور آج ہی آپ نے شروع کردیا بہت خوب۔
آج میں نے بریانی کھائی ہے، امّی نے بنائی تھی ۔میں نے کھیر بنائی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
واہ قیصرانی میں آج ہی سوچ رہی تھی کہ ایسا کوئی سلسلہ شروع کیا جائے اور آج ہی آپ نے شروع کردیا بہت خوب۔
آج میں نے بریانی کھائی ہے، امّی نے بنائی تھی ۔میں نے کھیر بنائی تھی۔
شکریہ جناب :) بریانی کیسی تھی؟ یہ بھی بتانا ہے نا‌:)
 
حجاب

محفلین
بریانی اچھی بنی تھی، میں بریانی نہیں کھاتی بنتی ہے تو کھانی پڑتی ہے مگر اچھی بنائی تھی امی نے،ہاں کھیر بھی مزے کی تھی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top