آج کیا پکایا یا کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اجنبی

محفلین
یہ کیا عقل مندی ہے بھئی؟ چکن قیمہ سے تو ایسا لگتا ہے جیسے دونوں کو ایک ساتھ پکایا گیا ہے ۔ اگر ایسا ہے تو آپ کا دماغی چیک اپ کرانا پڑے گا ۔
 

حجاب

محفلین
میری مرضی میں چکن قیمہ پکاؤں یا قیمہ چکن :roll: آپ کیا ملاوٹ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
واہ اچھا لگا ، انکل ، ہممممممم ۔ ویسے آپ مجھے بھائی بھی کہیں تو کوئی برائی نہیں ۔ بڑا بھائی مان لیں تو پھر تو مسئلہ ہی کوئی نہیں محترمہ ۔
ویسے لگتا ہے کہ آپ میرے متعلق کچھ غلط سوچ رہی ہیں ۔ چلو اچھا ہے ، رونق لگے گی :wink:
 

حجاب

محفلین
اُففففففففف قدید انکل ایک تو آپ خود سے سب کچھ نتیجہ اخذ کر کے یہ کر رہی ہیں وہ سمجھ رہی ہیں ،خود سے اندازے مت لگایا کریں۔میں نے نا ہی آپ کی باتوں کا برا مانا ہے نا غلط سمجھا ہے،آپ محب سے پوچھ لیجئے گا میں ایسے ہی بات کرتی ہوں۔لڑنا ہوا تو بتادوں گی۔ :roll:
 

اجنبی

محفلین
دیکھیے عزت سے پکارے جانے والے جو مرضی القابات استعمال کیجیے مگر میرے نام میں تبدیلی مت کیجیے ۔ میں قدیر احمد ہی ٹھیک ہے ۔
باقی انسان وہی کچھ محسوس کرتا ہے جو اسے دوسروں کے رویوں میں نظر آتا ہے ۔ لہٰذا انہیں چاہیے کہ بات کرنے سے پہلے سو تک گنتی گنیں ، پھر بات کریں :)
 

اجنبی

محفلین
آپ کی اس پوسٹ کے نام ایک پیارا سا لفظ کرتا ہوں ۔

بے تُکی پوسٹ !

اور اب میں محفل کے اراکین سے مایوس ہو کر جارہا ہوں ۔
اے گردشِ ایام وہ دن لوٹا دے جب یہاں منہاجین ، نبیل اور افتخار راجہ جیسے زندہ دل لوگ ہوا کرتے تھے جن کے دم سے محفل پر رونق تھی اور یہاں صحت مندانہ اور ظریفانہ گفتگو ہوتی تھی ۔
 

حجاب

محفلین
آپ کے اس پیارے لفظ کا شکریہ۔آواز دیں آپ زندہ دل لوگوں کو اللہ کرے جلد واپسی ہو سب کی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top