آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
پھر زکوة بانٹتے وقت اگر رشتہ دار اور يتيم اور مسکين آ جائيں تو اس ميں سے انہيں بھي کچھ دو اور ان سے اچھي بات کہو (سورہ النساء
 

سیما علی

لائبریرین
جو کتاب تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو بے شک نماز بے حیائی اوربری بات سے روکتی ہے.

(سورة العنكبوت 45)
 

سیما علی

لائبریرین
جو کتاب تیری طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو بے شک نماز بے حیائی اوربری بات سے روکتی ہے.
(سورة العنكبوت 45)
 

سیما علی

لائبریرین
۞﷽۞
اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَکَ صَدۡرَکَ ۙ۞ وَوَضَعۡنَا عَنۡکَ وِزۡرَکَ ۙ۞ الَّذِیۡۤ اَنۡقَضَ ظَہۡرَکَ ۙ۞ وَرَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ۞ فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ۙ۞ اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ؕ۞ فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡ ۙ۞ وَاِلٰی رَبّکَ فَارۡغَبۡ۞
 

سیما علی

لائبریرین
‏اے ایمان والو! ایسی باتیں مت پوچھو کہ اگر تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں، اور اگر یہ باتیں ایسے وقت میں پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی، گزشتہ سوالات اللہ نے معاف کر دیے ہیں، اور اللہ بخشنے والا بردبار ہے۔( سورة المائدہ آیت ۱۰۱)
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

‏[الجمعہ۔9-10]
 

سیما علی

لائبریرین
بھلا بتاؤ جس شخص نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہو ، تو ( اے پیغمبر ! ) کیا تم اس کی ذمہ داری لے سکتے ہو؟ ( ١٥ )

‏[ سورة الفرقان - آیت نمبر 43
 

سیما علی

لائبریرین
‏‘ یہ لوگوں سے توشرماتے ہیں، اور اللہ سے نہیں شرماتے، حالانکہ وہ اس وقت بھی ان کے پاس ہوتا ہے جب وہ راتوں کو ایسی باتیں کرتے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں۔ اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ نے اس سب کااحاطہ کررکھا ہے
‏سورۃ النساء آیت نمبر 108
 

سیما علی

لائبریرین
بڑی شان ہے اس کی جس نے آسمان میں برج بنائے ۔ ( ٢٢ ) اور اس میں ایک روشن چراغ اور نور پھیلانے والا چاند پیدا کیا ۔

‏[ سورة الفرقان -آیت نمبر 61
 

سیما علی

لائبریرین
‏الا یہ کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہو ۔ ( ٤ ) پھر وہ برائی کے بعد اسے بدل کر اچھے کام کرلے ، تو میں بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہوں ۔

‏[ سورة النمل - آیت نمبر 11
 

سیما علی

لائبریرین
بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کردیتا ہے ،اور جو تمہیں زمین کاخلیفہ بناتا ہے؟ کیا (پھر بھی تم کہتےہو کہ)اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔

‏سورة النمل-آیت نمبر 62
 

سیما علی

لائبریرین
وہ ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کی تنہا مالک ہے اور جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے ، اور نہ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک ہے ، اور جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کو ایک نپا تلا انداز عطا کیا ہے۔

‏[ سورة الفرقان - آیت نمبر 2
 

سیما علی

لائبریرین
سورة الإنفطار - Ayat No 6 ]

‏اے انسان ! تجھے کس چیز نے اپنے اس پروردگار کے معاملے میں دھوکا لگا دیا ہے جو بڑا کرم والا ہے ،
 

سیما علی

لائبریرین
وَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَ۔ٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا ﴿١٢٤﴾ سورة النساء


’’ اور جو بھی نیک کام کرے گا چاہے وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان بھی ہو- ان سب کو جنّت میں داخل کیا جائے گا اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا ‘‘۔(١٢٤) سورة النساء
 

سیما علی

لائبریرین
‏( اے شرک کرنے والو ! ) یقین رکھو کہ تم اور جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو ، وہ سب جہنم کا ایندھن ہیں ۔ ( ٤٦ ) تمہیں اسی جہنم میں جا اترنا ہے.

‏[ سورة الأنبياء - Ayat No 98 ]

‏⁦‪
 

سیما علی

لائبریرین
بڑی شان ہے اس کی جس نے آسمان میں برج بنائے ۔ ( ٢٢ ) اور اس میں ایک روشن چراغ اور نور پھیلانے والا چاند پیدا کیا ۔

‏[ سورة الفرقان - آیت نمبر 61
 

سیما علی

لائبریرین
ھُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ قَالَ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآء ۔
’’ اسی جگہ زکریا( علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، کہا : اے میرے پرورد گار!مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعا کا سننے والاہے۔‘‘(آل عمران3۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ غافر : "وَ قالَ رَبُّکمُ ادْعونی اسْتَجِبْ لَکمْ انَّ الَّذینَ یسْتَکبِرُونَ عَنْ عِبادَتی سَیدْخُلُونَ جَهَنَّمَ داخِرینَ"
ترجمہ: "اور تمہارا پروردگار فرماتا ہے: مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ تکبر کی وجہ سے میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، یقیناً وہ ذلیل ہو کر عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے۔"
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور اس ( قرآن ) کا تذکرہ پچھلی ( آسمانی ) کتابوں میں بھی موجود ہے ۔ ( ٤٣ )

‏[ سورة الشعراء - Ayat No 196 ]
 
Top