آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ﴾1﴾
قریش کے لیے (1)
يلِلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ ﴾2﴾
موسم سرما اور گرمیوں میں ہجرت کے دوران الفتان [خدا نے پائلٹوں کو تباہ کیا] (2)
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ ﴿3﴾
لہذا انہیں اس گھر کی عبادت کرنی چاہیے (3)
اَذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ
وہ جس نے انہیں بھوک سے کھلایا اور ان کے خوف (دشمن سے) کو دور کیا (4)
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور وہی ہے جس نے دو دریاؤں کو اس طرح ملا کر چلایا ہے کہ ایک میٹھا ہے جس سے تسکین ملتی ہے ، اور ایک نمکین ہے ، سخت کڑوا ۔ اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور ایسی رکاوٹ حائل کردی ہے جس کو ( دونوں میں سے )کوئی عبور نہیں کرسکتا.( ١٨ )

‏[ سورة الفرقان - Ayat No 53 ]
 

سیما علی

لائبریرین
اور ہم نے لوگوں کے فائدے کے لیے اس قرآن میں طرح طرح سے ہر قسم کے مضامین بیان کیے ہیں ، اور انسان ہے کہ جھگڑا کرنے میں ہر چیز سے بڑھ گیا ہے ۔
‏[ سورة الكهف - Ayat No 54 ]
 

ام اویس

محفلین
يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ۔
اللہ ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے۔
النور:44
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

‏[الجمعہ۔9-10]
 

سیما علی

لائبریرین
اے پیغمبر ! ) یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، تاکہ تم لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آؤ ، یعنی اس ذات کے راستے کی طرف جس کا اقتدار سب پر غالب ہے ،( اور ) جو ہر تعریف کا مستحق ہے ۔
‏[ سورة إبراهيم - Ayat No 1 ]
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے۔ اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے۔
(سورة القلم۔آیت نمبر۔13۔14)
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔
‏اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ،
‏اور خوب سلام بھیجا کرو ۔

‏[ سورة الأحزاب - Ayat No 56 ]
 

سیما علی

لائبریرین
ہرجاندارکوموت کامزہ چکھناہے،اورتم سب کو(تمہارےاعمال کے)پورےپورےبدلےقیامت ہی کےدن ملیں گے۔پھرجس کسی کودوزخ سےدورہٹالیاگیااورجنت میں داخل کردیا گیا،وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا،اوریہ دنیوی زندگی تو(جنت کےمقابلےمیں) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں۔
‏سورة آل عمران - آیات: 185 ]
 

سیما علی

لائبریرین
‏وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیے ۔ ( مگر ) تم لوگ بہت کم شکر ادا کرتے ہو ۔
( ٢٧ )
‏[ سورة المؤمنون - Ayat No 78 ]
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے۔(سورة القلم۔آیت نمبر۔17)
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور انشاء الله نہ کہا۔ سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی۔(سورة القلم۔آیت نمبر۔18۔19)
 

سیما علی

لائبریرین
سورۃ بنی اسرائیل آیت 60.
یاد کرو اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے ان لوگوں کو گھیر رکھا ہے ۔ اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے ، اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے..
 

سیما علی

لائبریرین

بِسْمِ اللّ۔ٰهِ الرَّحْ۔مٰنِ الرَّحِيْ۔مِ

سُوْرَةٌ اَنْزَلْنَاهَا وَفَرَضْنَاهَا وَاَنْزَلْنَا فِيْ۔هَآ اٰيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ (1)
یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور اس کے احکام ہم نے ہی فرض کیے ہیں اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم سمجھو۔

اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىْ فَاجْلِ۔دُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْ۔دَةٍ ۖ وَّلَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَ۔ةٌ فِىْ دِيْنِ اللّ۔ٰهِ اِنْ كُنْتُ۔مْ تُؤْمِنُ۔وْنَ بِاللّ۔ٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَ۔آئِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ (2)
بدکار عورت اور بدکار مرد پس دونوں میں سے ہر ایک کو سو سو دُرّے مارو، اور تمہیں اللہ کے معاملہ میں ان پر ذرا رحم نہ آنا چاہیے اگر تم اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو، اور ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت کو حاضر رہنا چاہیے۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین

۞- سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 59​

أَع۔وذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْ۔طانِ الرَّجي۔م
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۞

ترجمہ:
اے مجرمو ! آج الگ ہو جائو
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اے مجرمو ! آج الگ ہو جائو اے اولاد آدم ! کیا میں نے تم سے یہ عہد نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا ‘ بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور یہ کہ تم میری (ہی) عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے (یٰسٓ : ١٦۔ ٩٥)
 

سیما علی

لائبریرین
اے لوگو ! اپنے اس پروردگار کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور ان لوگوں کو پیدا کیا جو تم سے پہلے گذرے ہیں ، تاکہ تم متقی بن جاؤ
‏[ سورة البقرة - Ayat No 21 ]
 

سیما علی

لائبریرین
‏( مسلمانو ! )محمد (ﷺ ) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں ، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں ۔ ( ٣٥ ) اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے ۔
‏[سورة الأحزاب - Ayat No 40]
‏⁦‪
 

سیما علی

لائبریرین

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے​

ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟۔ (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے۔(سورة القلم۔آیت نمبر۔28۔29)
 
Top