آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے،
‏لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو،
‏یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔

‏﴿سورۃ الکوثر﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور( اے میرے حبیب مکرم ﷺ ! ان کی باتوں
‏( سے غم زدہ نہ ہوں ) آپ ﷺ اپنے رب کے حکم
‏کی خاطر صبر جاری رکھیے بے شک ( آپ ﷺ )
‏ہر وقت ہماری آنکھوں کے سامنے رہتے ہیں

‏{ سورة الطور : آیت نمبر : 48 }
 

سیما علی

لائبریرین
اور (اے پیغمبرﷺ!)جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو(آپ ان سے کہہ دیجئے کہ)میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکار تا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں۔لہٰذاوہ بھی میری بات دِل سے قبول کریں، اور مجھ پر اِیمان لائیں، تاکہ وہ راہِ راست پر آجائیں۔
‏ (سورۃ البقرۃ،۱۸۶)
 

سیما علی

لائبریرین
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو، اور خود بھی اُس پر ثابت قدم رہو۔ ہم تم سے رزق نہیں چاہتے، رزق تو ہم تمہیں دیں گے۔ اور بہتر انجام تقویٰ ہی کا ہے۔

‏﴿سورۃ طٰہ، ۱۳۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے لوگو! زمین میں جو حلال پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ،اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو۔ یقین جانو کہ وہ تمہارے لئے ایک کھلا دُشمن ہے ۔
‏وہ تو تم کویہی حکم دے گاکہ تم بدی اور بے حیائی کے کام کرو اور اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کا تمہیں علم نہیں ہے۔
‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۶۸-۱۶۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے، اُن کے لئے دُنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور اللہ جانتا ہے، اور تم نہیں جانتے۔

‏﴿سورۃ النور، ۱۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اےایمان والو! بہت سےگمانوں سےبچو،بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔اورکسی کی ٹوہ میں نہ لگو،اورایک دوسرےکی غیبت نہ کرو۔کیا تم میں سےکوئی یہ پسند کرےگاکہ وہ اپنےمرے ہوئے بھائی کاگوشت کھائے؟اس سےتوخود تم نفرت کرتےہواوراللہ سے ڈرو۔بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنےوالا،بہت مہربان ہے۔

‏﴿الحجرات،۱۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏(مسلمانو!) تم نہ توکمزور پڑو، اور نہ غمگین رہو ۔ اگر تم واقعی مؤمن رہو تو تم ہی سربلند ہوگے۔

‏﴿سورۃ آل عمران، ۱۳۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
‏پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

‏ ﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔

‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اور یہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔

‏﴿سورۃ الانفال، ۲۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
[سورة النحل، 16:98] فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ باللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
‏ترجمہ: جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے الله کی پناہ مانگ لیا کرو (یعنی، اعوذ باللّٰه مِن الشَّیطٰن الرَّجیم پڑھ لیا کرو).
 

سیما علی

لائبریرین
‏(مسلمانو!) تم نہ توکمزور پڑو، اور نہ غمگین رہو ۔ اگر تم واقعی مؤمن رہو تو تم ہی سربلند ہوگے۔
‏﴿سورۃ آل عمران، ۱۳۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
زمانے کی قسم ۔
‏انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے۔
‏سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔

‏﴿سورۃ العصر﴾
 

سیما علی

لائبریرین
ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمۡ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخۡرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ کَانَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَحِیۡمًا ﴿۴۳﴾
‏وہی ہے جو تم سب پر اپنا درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر مہربان ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اور اُس دن (اعمال کا) وزن ہونا اٹل حقیقت ہے۔ چنانچہ جن کی ترازو کے پلے بھاری ہوں گے، وہی فلاح پانے والے ہوں گے۔

‏ ﴿سورۃ الاعراف، ۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور ان لوگوں نے بڑا زور لگالگاکر اللہ کی قسمیں کھائی ہیں کہ جو لوگ مرجاتے ہیں، اللہ اُن کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔ بھلا کیوں نہیں کرے گا؟ یہ تو ایک وعدہ ہے جسے سچا کرنے کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

‏﴿سورۃ النحل، ۳۸﴾
 
Top