آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے لیے ان کے اعمال مزیّن کر دیے ہیں، پس وہ حیران پھرتے ہیں۝
‏سورۃ النمل ۔ آیت نمبر 4
 

سیما علی

لائبریرین
‏﷽
‏قل هو ﷲ أحد۝ﷲ الصمد۝لم يلد ولم يولد۝ولم يكن له كفوا أحد

‏﷽
‏قل أعوذ برب الفلق۝من شر ما خلق ۝ومن شر غاسق إذا وقب۝ومن شر النفاثات في العقد۝ومن شر حاسد إذا حسد

‏ ﷽
‏قل أعوذ برب الناس۝ملك الناس۝ إله الناس۝من شر الوسواس الخناس ۝الذي يوسوس في صدور الناس۝من الجنة والناس
 

سیما علی

لائبریرین
اور (اے نبی ﷺ) میرے بندوں سے کہہ دیجیئے کہ وه بہت ہی اچھی بات مُنہ سے نکالا کریں کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے۔ بےشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۝

‏سورہ بنی اسرائیل ۔ آیت نمبر 53
 

سیما علی

لائبریرین
کیا تم(دوسرے) لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو، اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت بھی کرتے ہو! کیا تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں ؟
‏سورۃ البقرۃ آیت نمبر 44
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن - آیت نمبر 9 ]

‏اور ان کو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھ ۔ ( ٢ ) اور اس دن جسے تو نے برائیوں سے محفوظ کرلیا ، اس پر تو نے بڑا رحم فرمایا ۔ اور یہی زبردست کامیابی ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کردے گا۔
‏اور اُسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اُس (کا کام بنانے) کے لئے کافی ہے۔

‏﴿سورۃ الطلاق، ۲-۳﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور جب انسان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ لیٹے بیٹھے اور کھڑے ہوئے (ہر حالت میں) ہمیں پکارتاہے۔ پھر جب ہم اُس کی تکلیف دُور کردیتے ہیں، تو اس طرح چل کھڑا ہوتا ہے جیسے کبھی اپنے آپ کو پہنچنے والی کسی تکلیف میں ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔

‏﴿سورۃ یونس، ۱۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن -آیت نمبر 19 ]

‏اللہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے ، اور ان باتوں کو بھی جن کو سینوں نے چھپا رکھا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن - آیت نمبر 7

‏وہ ( فرشتے ) جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں ، اور جو اس کے گرد موجود ہیں ، وہ سب اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ، اور اس پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لے آئیں ہیں ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں ( کہ ) :اے ہمارے پروردگار !
تیری رحمت اور علم ہر چیز پر حاوی ہے ، اس لیے جن لوگوں نے توبہ کرلی ہے ، اور تیرے راستے پر چل پڑے ہیں ، ان کی بخشش فرما دے ، اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن - Ayat No 13 ]
‏وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ، اور تمہارے لیے آسمان سے رزق اتارتا ہے ۔ اور نصیحت تو وہی مانا کرتا ہے جو ( ہدایت کے لیے ) دل سے رجوع ہو ۔
 

سیما علی

لائبریرین
“اور نہ(ایک دوسرے کو) برے القاب سے پکارو۔ ایمان کے بعد گناہ کا نام لگنا برا ہے۔اور جو توبہ نہ کریں تو وہی ظالم لوگ ہیں”۔(الحجرات۔11۔ 49)
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن - آیت نمبر 22
‏یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلی کھلی دلیلیں لے کر آتے تھے ، تو یہ انکار کرتے تھے ، اس لیے اللہ نے انہیں پکڑ میں لیا ۔ یقینا وہ بڑی قوت والا ، سزا دینے میں بڑا سخت ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 16

‏مَنۡ یُّصۡرَفۡ عَنۡہُ یَوۡمَئِذٍ فَقَدۡ رَحِمَہٗ ؕ وَ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۶﴾

‏ جس شخص سے اس روز وہ عذاب ہٹا دیا جائے تو اس پر اللہ نے بڑا رحم کیا اور یہ صریح کامیابی ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورة مومن - Ayat No 55 ]

‏لہذا ( اے پیغمبر ! ) صبر سے کام لو ، یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، اور اپنے قصور پر استغفار کرتے رہو ، ( ١٥ ) اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ۔
 

سیما علی

لائبریرین
﴿ي۔ٰأَيُّهَا المُزَّمِّلُ ﴿١﴾ قُمِ الَّيلَ إِلّا قَليلًا ﴿٢﴾ نِصفَهُ أَوِ انقُص مِنهُ قَليلًا ﴿٣﴾ أَو زِد عَلَيهِ وَرَتِّلِ القُرءانَ تَرتيلًا ﴿٤﴾[16](
[16] سورة المزمل: 1تا 4
’’اے کملی اوڑھنے والے! رات کو قیام کر مگر تھوڑا، نصف رات یا اس سے کچھ کم وبیش اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کر۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔

‏﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو سدا زندہ ہے، جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے۔

‏﴿سورۃ آل عمران، ۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
🌺🌿اور جو کُچھ اللہ نے تُم میں سے کِسی کو دُوسروں کے .مُقابَلے میں زِیادہ دِیا ھے اُس کی تَمَنّا نہ کَرو._🌿🌺

‏(سُورَةُالنِسأ ٤:٣٣)..
 

سیما علی

لائبریرین
لَا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ] سورۃ النساء ، آیت 114
کچھ اچھے نہیں ان کے اکثر مشورے مگر جو کوئی کہے صدقہ کرنے کو ، یا نیک کام کو ، یا صلح کرانے کو لوگوں میں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ (17) مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ (1[/qh] سورۃ ق ، آیت 17-18
دائیں بیٹھا اور بائیں بیٹھا نہیں بولتا کچھ بات کہ ہوتا ہے اس کے پاس ایک راہ دیکھنے والا تیار ۔۔
 
آخری تدوین:
Top