آج کی آیت

سیما علی

لائبریرین
اور لوگوں میں حج کا اعلان کردو، کہ وہ تمہارے پاس پیدل آئیں، اور دُور دراز کے راستوں سے سفر کرنے والی اُن اُونٹنیوں پر سوار ہوکر آئیں جو (لمبے سفر سے) دُبلی ہوگئی ہوں ۔

‏﴿سورۃ الحج ، ۲۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابلِ تعریف رکھوالا ہے۔
‏سورۃ الشورٰی آیت نمبر 28
 

سیما علی

لائبریرین
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّ۔هَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (6) سورة التحريم
’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اُس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم بھی انہیں دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں‘‘۔
(6) سورة التحريم
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک اللہ انصاف کا، احسان کا، اور رشتہ داروں کو (اُن کے حقوق) دینے کا حکم دیتا ہے، اور بے حیائی، بدی اور ظلم سے روکتا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے، تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔

‏﴿سورۃ النحل، ۹۰﴾
 

سیما علی

لائبریرین
الَّذِيْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيٰوةَ
لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا
ۭوَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ

( الملک :2 )
” جس نے
موت و حیات کو اس لیے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں اچھے کام کون کرتا ہے
اور وہ غالب اور بخشنے والا ہے۔”
 

سیما علی

لائبریرین
يَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ العظیم ﴿۷۴﴾
(74 - آل عمران)

[يَّخْتَصُّ: وہ خاص کرلیتا ہے] [بِرَحْمَتِهٖ: اپنی رحمت سے] [مَنْ: جس کو] [يَّشَاۗءُ: وہ چاہتا ہے] [وَاللّٰهُ: اور اللہ] [ذُو الْفَضْلِ: فضل والا] [الْعَظِيْمِ: بڑا۔ بڑے]
 

سیما علی

لائبریرین
‏اور دعا کرو کہ : پروردگار میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں
‏سورة المؤمنون کی آیت نمبر 97
 

سیما علی

لائبریرین
وَ قُل رَّبِّ اَعُوذ بِکَ مِن ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِین

‏اور دعا کرو کہ : پروردگار میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں

‏سورة المؤمنون کی آیت نمبر 97
 

سیما علی

لائبریرین
(البقره، 2: 1 تا 5)
’’الف لام میم (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)۔ (یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے۔ جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو (تمام حقوق کے ساتھ) قائم کرتے ہیں او رجو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے (ہماری راہ) میں خرچ کرتے ہیں۔ اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا (سب) پر ایمان لاتے ہیں، اور وہ آخرت پر بھی (کامل) یقین رکھتے ہیں۔ وہی اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی حقیقی کامیابی پانے والے ہیں‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
اور مچھلی والے (پیغمبر یعنی یونس علیہ السلام) کو دیکھو! جب وہ خفا ہوکر چل کھڑے ہوئے تھے،اور یہ سمجھے تھے کہ ہم ان کی کوئی پکڑ نہیں کریں گے۔پھر انہوں نےاندھیریوں میں سےآواز لگائی کہ:’’(یا اللہ!) تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو ہر عیب سے پاک ہے۔ بیشک میں قصوروار ہوں۔

‏﴿الانبیاء،۸۷﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے، اور اُس کے دِل میں جو خیالات آتے ہیں، اُن (تک) سے ہم خوب واقف ہیں، اور ہم اُس کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں،
‏سورۃ ق آیت نمبر 16
0soLy4A.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
لہٰذا اللہ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔
‏﴿سورۃ الروم،۱۷۔۱۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏💠 پس ( اگر اس قرآن پہ ایمان نہیں لائے ) تو اس کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟
‏ 📗 قرآن کریم | سورہ المرسلات | آیت 50
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ نگاہوں کی خیانت اور جو کچھ سینوں میں پوشیدہ ہے سے واقف ہے
‏ 📗 قرآن کریم | سورہ غافر | آیت 19
 

سیما علی

لائبریرین
اور تجسس بھی نہ کیا کرو اور تم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی غیبت نہ کرے

‏ 📗 قرآن کریم | سورہ الحجرات | آیت 12
 

سیما علی

لائبریرین
قسم ہے انجیر اور زیتون کی،اور صحرائے سینا کے پہاڑ طور کی،اور اس امن و امان والے شہر کی،کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے،

‏﴿سورۃ التین ، ۱-۴﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اور ہم کسی شخص کو اُس کی طاقت سے زیادہ کسی کام کی ذمہ داری نہیں دیتے، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو (سب کا حال) ٹھیک ٹھیک بول دے گی، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔
‏﴿سورۃ المومنون ، ۶۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر (دُنیا کا عیش) حاصل کرنے کی ہوس نے تمہیں غفلت میں ڈال رکھا ہے۔
‏یہاں تک کہ تم قبرستانوں میں پہنچ جاتے ہو۔
‏﴿سورۃ التکاثر۔ ۱،۲﴾
 

سیما علی

لائبریرین
بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اُسے پکارتا ہے تو وہ اُس کی دُعا قبول کرتا ہے، اور تکلیف دُور کردیتا ہے، اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ نہیں! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
‏﴿سورۃ النمل، ۶۲﴾
 
Top