آج کی بات

تبسم

محفلین
حیرت ہے تمہیں کریلے گوشت پسند نہیں۔

ویسے تمہیں کون سی ڈش زیادہ پسند ہے؟
اس میں حیرت کی بات کیا ہے بھائی ہمارے گھر میں کریلے ہی نہیں اتے کیسی کو بھی نہیں پسند امی اور ابا کو پسند تھے ابا رہے تک لاتے تھے اور ان کو بنا کر کیھلاتی تھی وہ جیسے بنانے کے لیے بولتےویسا بنا کر کھیلاتی تھی پر کبھی چاکی تک نہیں میں بینا چکے بناتی ائی ہوں
آج بھی مجھے کوئی ایسی ڈش نہیں پسند جیس کے بنے پر میں نا کھانے والی بھی کھانے کے لیے بیٹھ جاؤں
 
السلام و علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبح بخیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعائیں دینے والے سے بڑھ کر دنیا میں کوئی سخی نہیں اور دعائیں سمیٹنے والے سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دولت مند نہیں
الله تعالٰی سے معافی اور صحت کا سوال کرتے رہا کرو کیونکہ ایمان کی نعمت کے بعد تندرستی سے بہتر کوئی نعمت نہیں
اللہ تعالٰی مجھ سے جُڑے تمام لوگوں کو خوش رکھے ان کی تمام نیک خواہشات پوری کردے آمین ثم آمین
 

یوسُف

محفلین
Short n sharp.......
‏گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ Navigation شروع کر دیتا ہے. اگر آپ اپنے راستے سے ہٹتے ہیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے اور ،ٹریک تبدیل کر لیتے ہیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ہدایت کے مطابق نہیں لیتے تو وہ ہرگز گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام ‏یہ ہوتا ہے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ہے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رہتا ہے.
یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ہے ، ایک عالم اور مفتی کا
کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رہے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں،

ہمارا کام یہ ہے کہ بڑے سے بڑے گنہگار ‏کو گناہ سے نکلنے کا راستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توہین کریں اور اس کو جھڑکیں..
(فیسبک سے منقول)
 

شرمین ناز

محفلین
آج کی بات
آج 5 فروری یوم کشمیر منانے والے سیاسی لیڈروں نے اپنی اپنی تقریروں میں 20 سے 25 فی صد کشمیر کا زکر کیا جبکہ اپنی تقریر کا 70 سے 80 فی صد حصہ اپنے سیاسی مخالفین میں سے کیڑے نکالنے میں صرف کیا

میرا سوال یہ ہے کہ "یکجہتی" کے کیا معنیٰ ہوئے بھلا؟
 

سیما علی

لائبریرین
تعلیم سے زیادہ ہمارا رویہ اہم ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات ہماری تعلیم ناکام ہو جاتی ہے اور رویہ ہی معاملات سدھارتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
غیر معمولی مقام حاصل کرنے کے لئیے،غیر معمولی محنت کرنا پڑتی ہے۔اور اللہ تعالی انسان کو اس کی محنت کے مطابق مقام عطا فرماتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
آج کی بات نئی بات نہیں ہے ایسی
جب کبھی دل سے کوئی گزرا ہے یاد آئی ہے

صرف دل ہی نے نہیں گود میں خاموشی کی
پیار کی بات تو ہر لمحے نے دہرائی ہے

چپکے چپکے ہی چٹکنے دو اشاروں کے گلاب
دھیمے دھیمے ہی سلگنے دو تقاضوں کے الاؤ!

رفتہ رفتہ ہی چھلکنے دو اداؤں کی شراب
دھیرے دھیرے ہی نگاہوں کے خزانے بکھراؤ

بات اچھی ہو تو سب یاد کیا کرتے ہیں
کام سلجھا ہو تو رہ رہ کے خیال آتا ہے

درد میٹھا ہو تو رک رک کے کسک ہوتی ہے
یاد گہری ہو تو تھم تھم کے قرار آتا ہے

دل گزر گاہ ہے آہستہ خرامی کے لئے
تیز گامی کو جو اپناؤ تو کھو جاؤ گے

اک ذرا دیر ہی پلکوں کو جھپک لینے دو
اس قدر غور سے دیکھو گے تو سو جاؤ گے

زہرُا نگاہ
 

سیما علی

لائبریرین
اگر تم زندگی کے قلب تک پہنچ جاؤ تو ہر چیز میں تمہیں حسن و جمال کے جلوے نظر آئیں گے۔ یہاں تک کہ ان آنکھوں میں بھی جو مشاہدہ و جمال سے محروم ہیں۔
(خلیل جبران)
 

سیما علی

لائبریرین
جھوٹ بولنا بہت بری عادت ہے، جھوٹے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا۔ سچ کو سب پسند کرتے ہیں اور سچے آدمی کی قدر کی جاتی ہے لیکن سچ بولنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ موقع بے موقع سچی بات کی جائے۔ موقع سے مراد یہ ہے کہ اگر سچ بولنے سے کسی کا نقصان ہوتا ہے یا لڑائی جھگڑے یا فساد کا اندیشہ ہو تو اس وقت زبان کھولنے سے اچھا ہے کہ آدمی خاموش رہے میرا مطلب یہ نہیں کہ آدمی جھوٹ بولے لیکن اگر سچ بولنے کا مقصد نقصان پہنچانا یا فساد پیدا کرنا ہو تو یہ سچائی نہیں ہوئی۔ ایسے موقعوں پر کوشش کرنی چاہیے کہ آدمی چپ رہے یا وہاں سے ٹل جائے۔ شیخ سعدیؒ نے فرمایا ہے ”فتنہ پیدا کرنے والی سچائی سے وہ جھوٹ اچھا ہے جو بھلائی کے لیے ہو۔“ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جھوٹ اچھی چیز ہے۔ جھوٹ بہرحال بری عادت ہے۔ صرف ان موقعوں پر جھوٹ بولنا برا نہیں ہے جب اس سے کسی کو فائدہ ہوتا ہو اور وہ بھی جائز فائدہ ورنہ آدمی کو ہر وقت سچ بولنا چاہیے۔
حکیم محمد سعید شہید
 

سیما علی

لائبریرین
"جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔"

امام ابو حنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ)
 
Top