اُچ شریف: بی بی جاوندی کا مقبرہ۔ جو بی بی جند وَڈھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔شہر اُچ شریف پنجاب (پاکستان) میں واقع ہے اُچ شریف کو پنجاب کا اسکندریہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک تاریخی شہر ہے۔ کسی وقت یہ قدیم ہندوستان کا بہت اہم شہر ہوا کرتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 325 قبل مسیح میں سکندر اعظم نے اس کو آباد کیا اور اسی لئیے اسے پنجاب کا اسکندریہ کہا جاتا ہے۔