آج کی تصویر

محمد فہد

محفلین
پتہ نہیں کیا لکھا ہے آپ نے

محترم بھائی، آپ سے نہایت ادب و احترام کے ساتھ ایک بات جسارت کر رہا ہوں
اگر آپ کو سمجھ نہیں آئی تھی کوئی چیز تو آپ کو بتاددینا چاہے تھا کوئی اور سمجھا دیتا لیکن اس میں مضحکہ خیز والی تو کوئی بات نہیں ہے ایسی باتیں اچھی نہیں ہے ادب احترام بھی بہت اچھی چیز ہے۔ آپ کو اگر کوئی بات بڑی لگے تو معذرت خواں ہوں۔

اللہ تعالی ہمیں ایک دوسرے کا ادب و احترام کرتے ایک دوسرے سے محبت اور عزت سے پیش آنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔۔ آمین یارب ۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے بچپن کے ہیروز! ان کے ناموں سے سب سے پہلا میرا واسطہ تو خیر 1979ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کی خبروں سے پڑا تھا لیکن 1980ء میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا پاکستان ٹور صحیح معنوں میں مجھے ان کا دیوانہ بنا گیا۔

رچرڈز کے ٹوئیٹر ہینڈل سے ایک تصویر:
بائیں سے دائیں
ڈیسمنڈ ہینز، گورڈن گرینج، جوئیل گارنر، ویوین رچرڈز، کلائیو لائیڈز، اینڈی رابرٹس (آنجہانی میلکم مارشل کی کمی بری طرح کھَل رہی ہے اس تصویر میں)۔

Dyz8owLVsAAExU0.jpg:large
 
وجی

میرے خیال میں سب سے پہلے کولن کرافٹ ہے ڈیسمنڈ ہینز نہیں ۔
کولن کرافٹ وہ کھلاڑی ہے جنوبی افریقہ کھیلنے گیا تھا لیکن واپس گیانا آنے کی بجائے فلوریڈا چلا گیا کیونکہ وہ کھلاڑی جو اسکے ساتھ گئے تھے انکے ساتھ ویسٹ اینڈیز میں واپسی پر اچھا سلوک نہیں ہوا اور کچھ نے خودکشی بھی کرلی تھی۔
اس بارے میں اسکا انٹرویو Fire in the Babylon نامی ڈاکیومنٹر فلم میں موجود ہے۔
 
جی آپ نے درست کہا یہ کولن کرافٹ ہی ہیں۔ پیس بیٹری کے ایک عمدہ بولر! :)
 
Top