آج کی تصویر

میرا خیال ہے اس کے بعد مجھے کوئی بات نہیں کہنی چاہیے۔ کیونکہ واقعی میرا آئی کیو, میرا مینٹل لیول اور میرا عورت ہونا مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اگر میں عورت کا بیچ چوراہے میں مذاق اڑتے دیکھوں تو کچھ کہہ سکوں۔
لغت میں اس اصطلاح کا مطلب ضرور دیکھ لیجیے گا کیونکہ ایک عامیانہ مینٹل لیول کی مالک جاہل عورت کی بات بلند پایہ سوچ کے مالک حضرات کے لیول کی نہیں یو سکتی۔
ڈکشنری میں بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کے معنی بہت عام سے ہیں لیکن ہم روزمرہ کی بول چال میں نہیں بولتے کیونکہ ہم مشرقی مسلمان انہیں بولنا معیوب سمجھتے ہیں اور بے ہودہ گردانتے ہیں ۔
جہاں آپ کے نزدیک یہ ایک عامیانہ لفظ ہے وہاں یہ پوسٹ آپ کو کیوں غلط لگ رہی ہے ؟ یہ تو ایسے ہی ہے کہ میرا کتا کتا آپ کا کتا ٹومی:p
 
عورت کا بیچ چوراہے میں مذاق
ایک طر ف تو عورتوں نے پوی دنیا میں شور مچا یا ہوا ہے کہ انہیں مردوں کے برابر حقوق دئیے جائیں اور ادھر اپنے عورت ہونے کا ایڈوانٹیج بھی لیا جا رہا ہے ۔ کہ آپ جو مرضی کہہ لیں آپ کو کچھ نہ کہا جائے کہ آپ ایک عورت ہیں ۔ :D
 
200w.gif
 
سید عمران

محفلین
آج کل سیکولر ازم ،لبرل وغیرہ کا جو تصور عام ہو چُکا ہے وہ غالباََ یہی ہے ۔اور یہ تصویر اس کی بہترین عکاس ہے۔
اس میں پتہ نہیں قصور کس کا ہے ۔لیکن کچھ ہماری کم عقلی ،کم فہمی اور کچھ اُن لوگوں کی کرشمہ سازیاں ہیں جنہوں نے اپنا پورا زور اس پہ لگا دیا ہے کہ ہر روشن خیال کو ننگا اور ہر قدامت پسندکو مولوی سمجھا جائے ۔ ور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں ۔
یعنی ثابت ہوا کہ اعتدال سب سے پسندیدہ چیز ہے!!!
:):):)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک طر ف تو عورتوں نے پوی دنیا میں شور مچا یا ہوا ہے کہ انہیں مردوں کے برابر حقوق دئیے جائیں اور ادھر اپنے عورت ہونے کا ایڈوانٹیج بھی لیا جا رہا ہے ۔ کہ آپ جو مرضی کہہ لیں آپ کو کچھ نہ کہا جائے کہ آپ ایک عورت ہیں ۔ :D
محترم تھوڑا ٹھنڈا پانی پئیں اور کچھ حوصلہ کریں۔ میں نے نہ تو عورت کی برابری کا مطالبہ کیا ہے آپ سے اور نہ مجھے آپ سے عورت ہونے کا ایڈاوانٹیج چاہیے۔
ویسے بھی اپنی تیسری کی پوسٹ سے اب تک آپ کی طرف سے جس قدر مہذبانہ انداز کا مظاہرہ ہوا ہے۔ اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ واقعی مجھے عورت ہونے کا ایڈوانٹیج دیا ہے آپ نے جس کے لیے میں تہہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں اور حقیقتا آپ سے معذرت چاہتی ہوں کہ اپنی ذہنی پسماندگی کے باعث میں آپ کی سوچ کی بلندی تک نہیں پہنچ پائی۔
باقی رہا اس عامیانہ لفظ کا استعمال تو مجھے اعتراف کہ صنفی امتیاز کے انگریزی متبادل کو واقعی بین یو جانا چاہیے اور اس کو استعمال کرنی والی گھٹیا آئی کیو لیول کی مالک 'عورت' کو بھی۔
پلیز گو اہیڈ ٹو ٹیک دا لیڈ۔
میں نے پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا آپ پر نہیں۔ آپ اپنی پوسٹس جاری رکھیے۔ اور میرے عامیانہ و سوقیانہ انداز کو اگنور فرمائیں جیسا کہ آپ نے مجھے مشورہ دیا تھا۔
میری طرف سے السلام علیکم۔
 
میں نے پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا آپ پر نہیں۔ آپ اپنی پوسٹس جاری رکھیے۔ اور میرے عامیانہ و سوقیانہ انداز کو اگنور فرمائیں جیسا کہ آپ نے مجھے مشورہ دیا تھا۔
چلیں بہت شکریہ آپ کا ۔ بس کوشش کیجیے گا کہ میری پوسٹ کو اپنی آرا سے محفوظ رکھیے گا ۔دل سے شکر گزار ہوں گا آپ کا ۔
ایسے تو زندگی گزر جائے گی ۔ آپ میرے انداز کو صلواتیں سناتی رہیں گی اور میں آپ کو تو بہتر ہے اس کہانی کہ یہیں ختم کر دیں ۔ آپ اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور میں تو ہوں ہی غلط۔
پھر بھی میری باتوں سے یقیناََ آپ کا دل دُکھا ہے تو معذرت قبول کیجیے ۔
اللہ حافظ ۔
 
کچھ لوگوں کے مطابق نمازِ تراویح میں قرآن پڑھ رہا ہے تاکہ امام کی غلطیوں کی نشاندہی کر سکے
باقی واللہ اعلم
1978699_636830716372270_3941946009884334064_n.jpg
جی، غالباً فقہ شافعی یا مالکی میں سامع کو قرآن کھول کر رکھنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے ذرا جدید طریقہ اپنا لیا ہے۔
یہاں پاکستان میں اہلِ حدیث حضرات کی مساجد میں مشاہدہ کیا ہے۔ و اللہ اعلم۔
 
جی، غالباً فقہ شافعی یا مالکی میں سامع کو قرآن کھول کر رکھنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے ذرا جدید طریقہ اپنا لیا ہے۔
یہاں پاکستان میں اہلِ حدیث حضرات کی مساجد میں مشاہدہ کیا ہے۔ و اللہ اعلم۔
جدید طریقہ اگر مضحکہ خیز لگے تو میرے خیال میں اُسے ترک کر دینا چاہیے ۔ باقی کوئی عالم ہی اس پہ رائے دے سکتا ہے ۔
 
جدید طریقہ اگر مضحکہ خیز لگے تو میرے خیال میں اُسے ترک کر دینا چاہیے ۔ باقی کوئی عالم ہی اس پہ رائے دے سکتا ہے ۔
تصویر پر مضحکہ خیز کیپشن کے ساتھ تو لگے گا۔ لیکن اگر کوئی فقہ اجازت دیتی ہے تو پسند یا ناپسند کی بنیاد پر چھوڑنا اچھی بات نہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی، غالباً فقہ شافعی یا مالکی میں سامع کو قرآن کھول کر رکھنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے ذرا جدید طریقہ اپنا لیا ہے۔
یہاں پاکستان میں اہلِ حدیث حضرات کی مساجد میں مشاہدہ کیا ہے۔ و اللہ اعلم۔

یہ بھی ایک اختلافی فقہی مسئلہ ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ نماز میں حرکتِ کثیر یا عملِ کثیر سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، سو اس میں عمل کثیر کا بھی عمل دخل ہے۔ اب اگر کوئی موبائل پر قرآن دیکھے گا تو بار بار اس کو اسکرول وغیرہ کرے گا اور یہ متنازعہ ہو جائے گا جس طرح ورق کا بار بار پلٹنا عمل کثیر کہلواتا ہے۔
 
تصویر پر مضحکہ خیز کیپشن کے ساتھ تو لگے گا۔ لیکن اگر کوئی فقہ اجازت دیتی ہے تو پسند یا ناپسند کی بنیاد پر چھوڑنا اچھی بات نہیں۔ :)
ہمارے ہاں تو جو رواج ہے وہ یہ ہے کہ سامع بھی حافظِ قرآن ہی ہوتے ہیں ۔ اس لیے یہ چیز عجیب لگتی ہے۔
 
ہمارے ہاں تو جو رواج ہے وہ یہ ہے کہ سامع بھی حافظِ قرآن ہی ہوتے ہیں ۔ اس لیے یہ چیز عجیب لگتی ہے۔
جی معروف طریقہ یہی ہے۔ اور تمام فقہ میں معمول بھی۔
میں نے کچھ دفعہ اہلِ حدیث حضرات کے ہاں تراویح میں یہ عمل دیکھا ہے۔
اگر کوئی اہلِ حدیث بھائی یہاں موجود ہوں گے تو بہتر بتا سکیں گے۔ :)
 
Top