آج کی تصویر

Muhammad Qader Ali

محفلین
فارسی انجیلینا جولی۔
BBGjfDn.img

Teenager who claimed she had 50 surgeries to look like Angelina Jolie reveals pictures were photoshopped

BBGjbqe.img
 
چین کے مجسمہ جنگ نے امریکہ کے مجسمہ آزادی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین نے ایک ہزار تین سو بیس ٹن وزنی اور اٹھاون میٹر اونچے مجسمے کی رونمائی کی ہے جو امریکہ کے مجسمہ آزادی سے بارہ میٹر بلند ہے۔

جنگ کے دیوتا کے نام سے مشہور یہ مجسمہ در اصل قدیم چین کے ہان شاہی سلسلہ کے سپہ سالار گوآن یو کا مجسمہ ہے جس نے چین کی خانہ جنگی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو ہان سلسلے کے خاتمے پر منتج ہوئی۔ کانسی کا ہیبت ناک اور جنگ کے لیے تیار یہ مجسمہ چین کے وسطی شہر جیانگژو میں نصب کیا گیا ہے۔

اس دیو ہیکل سپہ سالار کے قدموں تلے آٹھ ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا گوآن یومیوزیم واقع ہے جو دراصل قدیم چین کی ایک جنگی کشتی کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ قدیم چین کا یہ دیو مالائی کردار دراصل ایک قدیم جنگی کشتی کے عرشے پر کھڑا ہے۔

اگر چہ جنگ کے دیوتا کا یہ مجسمہ، چین ہی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے مجسمے یعنی گوتم بدھ کے مجسمے سے کوسوں دور نصب ہے لیکن جنگ کے لیے آمادگی و تیاری کی حالت نے، کانسی کے اس شمشیر بردار مجسمے کو بالکل منفرد بنا دیا ہے۔
 
زیک

مسافر

جنگ کا مجسمہ کسی صورت آزادی کے مجسمے سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا
 
محمد وارث

لائبریرین
سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں ہوتی اور کل کے دشمن آج دوست بن سکتے ہیں اور سیاست میں یہ عام سی بات ہے۔ نیچے والی تصویر بھی اسی تناظر میں ہے، لیکن یہ تصویر سیاست کو اعلیٰ و ارفعیٰ و مقدس سمجھنے والوں کے منہ پر ایک طمانچہ جیسی ہے (ان میں سے ایک کے بقول کبھی ایک یزید جیسا اور دوسرا حسین جیسا تھا)، اللہ اللہ۔

24774977_147420672696090_2868134216947439200_n.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جنگ کا اتنا شوق کہ اپنے ہی ملک کو بھول گئے؟
ارے جنگ کے بغیر زندگی کا تصور ہی محال ہے ۔سروائیول بھی ایک جنگ ہے۔
رہی بات اپنے وطن کی تو وہ تو کئی محاذوں پر بیک وقت نبرد آزما ہے جن میں سب سے بڑا دشمن جہالت ہے۔
 
Top