آج کی تصویر

شاہد شاہ

محفلین
یہ وہی پنجاب پولیس ہے، جب اسکی عمران خان تعریف کرتا ہے تو سب کو آگ لگ جاتی ہے۔ خالی معطلی، کمیٹی بٹھا دینے سے کام نہیں چلے گا۔ پنجاب پولیس کا پورا کلچر بدلنا پڑے گا۔
تفصیلی خبر (انگریزی) اور ویڈیو، ڈان نیوز کے اس ربط پر۔ پنجاب (سیالکوٹ) پولیس کی نئی وردی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
29250211_10160223983005442_8575125656158782633_n.jpg
 

یاز

محفلین
انٹرنیٹ کے مطابق ان تین اہرام کے اوپر چمکنے والے ستارے نہیں، بلکہ نظامِ شمسی کے سیارے عطارد، زہرہ اور زحل ہیں۔ اس طرح کا منظر ہر 2373 سال بعد دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
cvkLsQi.jpg
 

زیک

مسافر
انٹرنیٹ کے مطابق ان تین اہرام کے اوپر چمکنے والے ستارے نہیں، بلکہ نظامِ شمسی کے سیارے عطارد، زہرہ اور زحل ہیں۔ اس طرح کا منظر ہر 2373 سال بعد دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
cvkLsQi.jpg
اور انٹرنیٹ ہی کے مطابق
http://blogs.discovermagazine.com/badastronomy/2012/08/20/planetary-alignment-pyramid-scheme/
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک عرصے تک آئی ڈی کارڈ پر بھی تصویر ضروری نہیں تھی خاتون کی-
"یہ تو سر سن 65ء کا شناختی کارڈ ہے!"

یہ وہ جملہ ہے جو کچھ سال قبل سیالکوٹ کینٹ میں داخل ہوتے ہوئے ملٹری پولیس کے ایک سنتری نے مجھ سے کہا تھا، کیونکہ میں نے نیا شناختی کارڈ بہت بعد میں بنوایا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یکم جنوری 2008ء سے نئے نادرا کے شناختی کارڈ مکمل نافذ ہو گئے تھے لیکن میں کسی طرح "وقت" بچاتا رہا۔ہوش تب اُڑے جب بچوں کو ایک بڑے اسکول میں داخل کروانے کی معلومات حاصل کئیں تو انہوں نے نادرا کا بچوں کا فارم بی مانگا اور میرے پاس نادرا کا شناختی کارڈ بھی نہ تھا۔
 

زیک

مسافر
6rGX5N.jpg

پاکستان کے تقریباً ہر سول اور فوجی ادارے میں یہ امتیاز موجود ہے۔ کیا یورپ امریکہ وغیرہ میں بھی ایسے ہی ہے ؟

زیک
شاہد شاہ
یہاں تو محمود و ایاز اکٹھے ہی کرتے ہیں۔

بہت اونچے افسران کا ذاتی واش روم ہو سکتا ہے لیکن باقی سب اونچے نیچے ایک ہی ریسٹ روم استعمال کرتے ہیں۔

البتہ سکولوں میں بچوں اور بڑوں کے اکثر علیحدہ ہوتے ہیں۔

پاکستان میں تو خیر افسروں اور دوسروں کے کیفیٹیریا بھی الگ الگ ہوتے تھے
 
Top