آج کی تصویر

م حمزہ

محفلین
سعودی حکمران دور جدید کے تقاضے پورے کرکے سعودی عرب کو معاشی بحران سے نکالنا چاہ رہے ہیں ۔پچھلے کچھ عرصے میں سعودی حکمران کی جانب سے کیے گئے فیصلہ اس سلسلے کی کڑی ہیں ،آزادنہ اور پُرعیاش ماحول پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ یورپی ممالک کے تاجر اور سیر وتفریحی کے شوقین وہاں کا رُخ کریں ۔
اور جو کام کر رہے ہیں ان کو مختلف بہانوں سے نکال باہر کر نے کی کامیاب کوششیں بھی جاری ہیں ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
سعودی عرب میں 'کسینو' کا افتتاح سابق امامِ کعبہ کے با برکت ہاتھوں سے کروا دیا گیا!

29792575_1994039577505355_8386141791123931136_n.jpg

29791282_1994039534172026_2521379732440743936_n.jpg

29790984_1994062044169775_3993707024159342592_n.jpg
اس پر غمناک کی ریٹنگ دینے والوں نے کیا آج تک کوئی کیسینو دیکھا بھی ہے؟ سردیوں کی چھٹیوں میں موناکو گیا تھا۔ لاجواب ایکسپیرینس تھا
 
شاہد شاہ

محفلین
شیخ کلبانی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام ذہنی، صحتمند اور شریفانہ مقابلوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔
پس ثابت ہوا کہ جس اسلام کو استعمال کرکے ماضی میں ہر مغربی چیز حرام کی گئی تھی آج اسی کو استعمال میں لا کر سب کچھ حلال کر لیا۔ اسلام زندہ باد!
 
شاہد شاہ

محفلین
کسی نہ کسی حد تک ذہانت کی ضرورت تو ہوتی ہے۔ :)
بلیک جیک اور دیگر تاش کی گیمز کو کارڈ کاؤنٹنگ کے ذریعہ جیتا جا سکتا ہے یا جیتنے کا چانس بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمیں دماغ کا تیز ہونا بہت ضروری ہے۔ عام بندے کے بس کی بات نہیں۔
Card counting - Wikipedia
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا امام کعبہ انسان نہیں؟ تفریح کا حق ہر انسان کیلئے برابر ہے
یہ بات ان سے کہیں صاحب جن کو امام صاحب کے تاش کھیلنے پر اعتراض ہے! مجھے قطعاً کوئی اعتراض نہیں اور تاش کی کئی ایک گیمز میری پسندیدہ ہیں بشمول فلیش اور پوکر۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس پر غمناک کی ریٹنگ دینے والوں نے کیا آج تک کوئی کیسینو دیکھا بھی ہے؟ سردیوں کی چھٹیوں میں موناکو گیا تھا۔ لاجواب ایکسپیرینس تھا
مجھے بھی ماسکو میں یہ شرف حاصل ہوا تھا لیکن ہمارے مذہب میں جوا کھیلنا اور کھلانا دونوں حرام ہیں سو ہم ان کو حرام خوری کے اڈے ہی کہیں گے!
 
سید عمران

محفلین
یہ بات ان سے کہیں صاحب جن کو امام صاحب کے تاش کھیلنے پر اعتراض ہے! مجھے قطعاً کوئی اعتراض نہیں اور تاش کی کئی ایک گیمز میری پسندیدہ ہیں بشمول فلیش اور پوکر۔ :)
بات اعتراض کی نہیں۔۔۔
مرتبے کے لحاظ سے افعال کی ہے۔۔۔
کیا صحابہ کرام، امام ابو حنیفہ ، اولیاء کرام، ائمہ مساجد وغیرہ تاش کھیلتے اچھے لگتے۔۔۔
ہم دینی مراتب کے لحاظ سے بات کررہے ہیں۔۔۔
عوام کی پسند ناپسند کے لحاظ سے نہیں۔۔۔۔
وہ تو تاش کھیلیں، پتنگ اڑائیں، جوا کھیلیں، شراب پئیں، فلموں ڈراموں تھیٹر کے نام پر لائیو یا آن لائن مجرے دیکھیں ۔۔۔
لیکن اگر خواص ان عامیانہ حرکات میں مبتلا ہوں تو یہی کہہ سکتے ہیں۔۔۔
کار مرداں روشنی و گرمی است
کار دوناں حیلہ و بے شرمی است!!!
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
یہ بات ان سے کہیں صاحب جن کو امام صاحب کے تاش کھیلنے پر اعتراض ہے! مجھے قطعاً کوئی اعتراض نہیں اور تاش کی کئی ایک گیمز میری پسندیدہ ہیں بشمول فلیش اور پوکر۔ :)
سر! دنیا میں کرنے کو بہت سے کام ہیں۔ امام کعبہ جیسی شخصیت سے یہی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوںگے۔ اگر وہ اپنی ذمہ داری کے کام کرنے لگ جائیں تو ان کے پاس ہرگز ان لایعنی کاموں کے لئے وقت نہیں ہوگا۔ بہرکیف میں سمجھتا ہوں کہ ان کی مرضی سے زیادہ اس میں شاید تعمیل حکم کا جذبہ ہو
 
شاہد شاہ

محفلین
مجھے بھی ماسکو میں یہ شرف حاصل ہوا تھا لیکن ہمارے مذہب میں جوا کھیلنا اور کھلانا دونوں حرام ہیں سو ہم ان کو حرام خوری کے اڈے ہی کہیں گے!
بے شک البتہ یہی معیار دیگر کھیلوں کے لئے بھی ہونا چاہیے۔ کرکٹ میں بھی اسی طرح جوا اور پیسا چلتا ہے مگر اسکی وجہ سے اسکی مقبولیت میں کمی نہیں آتی
 
محمد وارث

لائبریرین
بات اعتراض کی نہیں۔۔۔
مرتبے کے لحاظ سے افعال کی ہے۔۔۔
کیا صحابہ کرام، امام ابو حنیفہ ، اولیاء کرام، ائمہ مساجد وغیرہ تاش کھیلتے اچھے لگتے۔۔۔
ہم دینی مراتب کے لحاظ سے بات کررہے ہیں۔۔۔
عوام کی پسند ناپسند کے لحاظ سے نہیں۔۔۔۔
وہ تو تاش کھیلیں، پتنگ اڑائیں، جوا کھیلیں، شراب پئیں، فلموں ڈراموں تھیٹر کے نام پر لائیو یا آن لائن مجرے دیکھیں ۔۔۔
لیکن اگر خواص ان عامیانہ حرکات میں مبتلا ہوں تو یہی کہہ سکتے ہیں۔۔۔
کار مرداں روشنی و گرمی است
کار دوناں حیلہ و بے شرمی است!!!
آپ کی انہی باتوں کا جواب دینے کے لیے سعودی حکومت نے ایک اہم اعزاز والے شخص سے یہ کام کروایا ہے، "تا کہ سند رہے"! :)
 
Top