آج کی تصویر

lake-saifulmulk.jpg
دیدہ زیب مناظر قدرت۔:):)
 
اس متحرک انبوہ پرآفات نے مابدولت کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا!:):)
اس سے یاد آیا کہ 11 سال قبل سری لیون یا شاید لائبریا میں ایسے ہی ایک متحرک انبوہ پر ترپال دیکھ کر میرا خون سیروں بڑھ گیا تها... ترپال پر لکها تها 'حبیب ترپال ٹیکسلا'.
 
اس عکس عبرت انگیز کو ملاحظہ کرکے مابدولت عکس سابقہ کے موٹروے پولیس اہلکار کی مانند جذبۂ خدمت خلق سے سرشار ہوکر نہایت فراخدلی سے ہکا بکا ایستادہ صاحب عکس کا بارگراں اٹھانے میں ممدومعاونت کی پیشکش کرتے مگر وائے اس اختلاج قلب کا کہ بدولت جس کی مابدولت اپنے جثۂ ناتواں میں اتنی سکت دور دور تک عدم موجود پاتے ہیں لہذا معذرت میں ہی عافیت جانتے ہیں !:):)
 
یاز

محفلین

بندہ بس اتنا سمجھ پایا ہے کہ مابدولت صاحب اردوئے معلی میں یدطولیٰ وغیرہ رکھتے ہیں۔
 
سعودی عرب میں پہلی قومی تاش چیمپئن شپ
474634_8350133_updates.jpg

سعودی عرب میں تاش کھیلنے کے شائقین کے لئے پہلی قومی چیمپئنزشپ کے انعقاد کے موقع پر مذہبی اسکالر سمیت اہم قومی ہیروز نے شرکت کی۔سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی پہلی قومی تاش چیمپئنزشپ کا افتتاح اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے گزشتہ روز کیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق امام حرم، معروف خطیب اور مذہبی اسکالر شیخ عادل کلبانی نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ شیخ کلبانی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام ذہنی، صحتمند اور شریفانہ مقابلوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔
روزنامہ جنگ

محمد وارث سید عمران محمد تابش صدیقی
جبہ و عمامہ پوش طفلان اسلام کو مشغول قماربازی ملاحظہ کرکے مابدولت نا صرف ملول اور رنجیدہ خاطر ہوئے بلکہ مختلف النوع قسم کے تحفظات میں مبتلا ہوگئے۔:):)
 
یاز

محفلین
جبہ و عمامہ پوش طفلان اسلام کو مشغول قماربازی ملاحظہ کرکے مابدولت نا صرف ملول اور رنجیدہ خاطر ہوئے بلکہ مختلف النوع قسم کے تحفظات میں مبتلا ہوگئے۔:):)
ہم مابدولت کی رنجیدگی و کبیدگی میں برابر کے شریک ہیں۔
 
سعودی حکمران دور جدید کے تقاضے پورے کرکے سعودی عرب کو معاشی بحران سے نکالنا چاہ رہے ہیں ۔پچھلے کچھ عرصے میں سعودی حکمران کی جانب سے کیے گئے فیصلہ اس سلسلے کی کڑی ہیں ،آزادنہ اور پُرعیاش ماحول پیدا کیا جا رہا ہے تاکہ یورپی ممالک کے تاجر اور سیر وتفریحی کے شوقین وہاں کا رُخ کریں ۔
سرزمین مقدس کو بغرض منفعت غیراسلامی روش پہ لانے کے اس کارناپسندیدہ کی مابدولت سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مابدولت کو اپنے گم گشتہ جاہ و جلال کو آواز دینا ہی ہوگا ۔:):)
 
یاز

محفلین
سرزمین مقدس کو بغرض منفعت غیراسلامی روش پہ لانے کے اس کارناپسندیدہ کی مابدولت سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مابدولت کو اپنے گم گشتہ جاہ و جلال کو آواز دینا ہی ہوگا ۔:):)
دل ہی دل میں پیچ و تاب کھانے یا اپنے جاہ و جلال کو خرچ کرنے کی بجائے آسان نسخہ یہ ہے کہ مابدولت بابا رحمتا کو آواز دے لیں۔
 
Top